کوکرناگ فش فارم سے 5لاکھ سے زائد; ’ریمبو ٹروٹ ‘مچھلیوںکے انڈے بیرون یوٹی روانہ

سرینگر/16جنوری/سی این آئی// ایشاء کے سب سے بڑے فش فارم کوکرناک سے 5لاکھ سے زائد مچھلوں کے زندہ انڈوں کو برون یوٹی مختلف ریاستوں کو بھیج دیا گیا ہے جبکہ یہاں سے بیرون ممالک بھی ٹروٹ مچھلوں کے زندہ انڈوں کو برآمد کیا جاتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں قائم فش فارم ایشاء کا سب سے بڑا فش فارم ہے جہاں سے ہر برس ہزاروں کی تعداد میں زندہ انڈوں کو بیرون یوٹی کے ساتھ ساتھ بھارت سے باہر کے ملکوں کو بھی برآمد ہوتا ہے ۔آج جموں کشمیر یوٹی سرکار کی جانب سے 5لاکھ سے زائدریمبو ٹروٹ کے زندہ انڈوں کو باہر بھیج دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں پروجیکٹ آفیسر مظفر احمد بزاز نے بتایا کہ آج یہاں سے اروناچل پردیش، ناگا لینڈ، اُتراکھنڈ اور دیگر ریاستوں کو قریب 5لاکھ انڈے برآمد کئے گئے جن میں’’ریمبو ٹروٹ‘‘مچھلیوں کے زندہ انڈے ہیں۔ کوکرناگ فش فارم سے ہی جموں کشمیر کے مختلف فش فارموںکیلئے ٹروٹ مچھلیوں کی سپلائی کی جاتی ہے ۔جبکہ اس فارم سے بیرون ممالک جیسے بھوٹان، نیپال ، بنگلہ دیش، اور دیگر ملکوں کو بھی ٹروٹ مچھلیوں کے انڈے سپلائی کئے جاتے ہیں ۔ یہ فش فارم وسیع رقبے پر قائم ہے جبکہ اس فارم سے ہی کوکرناگ کے ہزاروں نفوس کی آباد ی کو پینے کا پانی بھی سپلائی ہوتا ہے ۔

Comments are closed.