سرینگر/14جنوری: پی ڈی پی کے سنیئر محبوس لیڈر اور سابق وزیر نعیم اختر جمعرات کو علیل ہوگئے جس کے بعد اْنہیں علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔سی این آئی کے مطابق پی ڈی پی کے سنیئر لیڈر نعیم اختر گذشتہ 20روز سے ایم ایل اے ہوسٹل کے اندرزیر حراست ہیںاور بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو وہ علیل ہو گئے جس کے بعد انہیں پولیس نے علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا ۔ پی ڈی پی ذرائع کے مطابق نعیم اختر کو علیل ہونے کے بعد خیبر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔مذکورہ ذرائع نے وضاحت کی کہ نعیم اختر کی حالت مستحکم ہے تاہم وہ ڈاکٹروں کی نگہداشت میں ہیں۔ ادھر محبوس پی ڈی پی لیڈر کی صاحبزادی نے بھی ٹویٹر پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد دوران شب علیل ہو گئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ۔ انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ پولیس نے انہیں والد کے علیل ہونے کی اطلاع نہیں دی اور انہیںجمعرات کی صبح نعیم اختر کے ساتھ نظر بند دوسرے قیدیوں سے اس بات کی خبر ملی کہ نعیم اختر علیل ہو گئے ہیں اور ان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.