انتظامیہ بھول چکی ہے کہ شاہراہ بند ہونے سے ہمیں دردماندہ ہو گئے ہیں؛ راحت رسانی کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائیں گے ، سرینگر جموں شاہراہ پر درماندہ ڈرائیور وںکی فریاد

سرینگر/12جنوری: سرینگر جموں شاہراہ بند ہونے کے باعث سڑک کے مختلف مقامات پر درماندہ ڈرائیوروںنے سہولیات کی عدم دستیابی پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ پر درماندہ مسافروںکو نکالنے کیلئے کوئی کارورائی عمل میں نہیں لا ئی جا رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق گزشتہ چار روز سے سرینگر جموں شاہراہ پر درماندہ ڈرائیوروں نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی سہولیات فراہم نہیںکی جا رہی ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ انتظامیہ یہ بھول چکی ہے کہ شاہراہ بند ہونے کے بعد مختلف مقامات پر گاڑیاں بھی درماندہ ہو چکی ہے ۔انہوںنے کہا کہ کیلا موڑ کے نزدیک پل ڈھہ جانے کے باعث سرینگر جموں شاہراہ گزشتہ کئی دونوں سے ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند ہے جس کے نتیجے میں شاہراہ کے مختلف مقامات پر گاڑیاں جن میں مسافر و مال بردار گاڑیاں بھی شامل ہے درماندہ ہو چکی ہے ۔ ڈرائیوروںکا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ چار روز سے شاہراہ پر درماندہ ہے اور انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی سہولیات بہم نہیں پہنچائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر مختلف مقامات پر سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں درماندہ ہے اور ڈرائیوروں کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی کارروائی نہیں کی جارہی ہے جس کے باعث وہ فاقہ کشی پر مجبور ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ انتظامیہ یہ بھول چکی ہے کہ شاہراہ پر گاڑیاں درماندہ ہو چکی ہے اور وہ ان میں موجود مسافر بھی ہئے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسافروں کو نکالنے کیلئے بھی کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائیں گئے ہیں ۔

Comments are closed.