جموں و کشمیر میں بھی ’کرسمس ‘کا تہوار جوش و خروش سے منایاگیا
عیسائی برادری سے وابستہ لوگوںکی خاصی تعداد نے گلمرگ اور سرینگر کے چرچوں میں حاضری دی
سرینگر/25دسمبر: ہر سال کی طرح رواں برس بھی جموں و کشمیر میں بھی ’کرسمس ‘ کا تہور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اور عیسائی برادری سے وابستہ افراد نے مختلف چرچوں میں حاضری دے کر خصوصی دعائیوں کا اہتمام کیا ۔ سی این آئی کے مطابق حضرت عیسیٰ مسیحی ؐ کی سالگرہ کے موقعے پرجہاں دنیا بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی عیسائی برادی نے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ ’کرسمس ‘ کا تہوار منایا اور جموں کشمیر کے مختلف چرچوں میں حاضری دیکر خصوصی دائیوں کا اہتمام کیا ۔ اس دوران سیاحتی مقام گلمرگ میں قائم چرچ میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے حاضری دیکر کرسمس کا تہوار منایا ۔ یہاں پر گذشتہ دنوں سے ہی چرچ کو سجانے کا کا م جاری تھا اور آج صبح سے ہی عیسائی برادی سے وابستہ سیاحوں نے چرچ میں حاضری دی ۔ ادھر وادی میں کرس مس کے حوالے سے سب سے بڑی تقریب سرینگر کے چرچ میں منائی گئی جہاں پر عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں بچے اور خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی نے چرچ میں حاضری دیکر خصوصی دعائیوں کا اہتمام کیا جبکہ بچوں کو تحائف بھی پیش کئے گئے ۔ واضح رہے کہ عیسائی مذہب میں یہ بات مقبول ہے کہ حضرت عیسیٰ مسیحی ؐ کی سالگرہ کے موقعے پر سنٹاکلاک آکر بچوں میں تحائف اور مٹھائیاں تقسیم کرتے ہیں اس روایت کو صدیوں سے چلایا جارہا ہے اور اس دن سنٹاکلاک کی پوشاک زیب تن کئے کوئی رضاکارانہ طور پر بچوں میں مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کرتا ہے ۔ اس دوران کرسمس کے موقعے پر لیفٹنٹ گورنر کے علاو ہ دیگر سیاسی لیڈران نے عیسائی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے ۔
Comments are closed.