سرینگر/26دسمبر: سرینگر جموں شاہراہ پر ضروری مرمت کے پیش نظر جمعہ کو ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہنے کے بعد سنیچروار کی صبح گاڑیوں کی آمد رفت دوبارہ بحال کر دی گئی تاہم مغل روڑ پر گزشتہ 20دونوں سے ٹریفک کی آمد رفت بند پڑی ہوئی ۔ سی این آئی کو نمائندے نے قاضی گنڈ سے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کے روز سرینگر جموں شاہراہ پر ضروری مرمت کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی تاہم سنیچروار کی صبح شاہرا ہ پر ٹریفک کو دوبارہ بحال کر دیا گیا اور یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے مطابق گاڑیوں کو سرینگر سے جموں کی جانب جانے کی اجازت دی گئی ۔ ادھر محکمہ ٹریفک کے مطابق آج یعنی اتوار کو موسمی صورتحال ساز گار رہنے کی صورت میں گاڑیوں کو جموں سے سرینگر کی طرف آنے کی اجازت ہو گی ۔ محکمہ ٹریفک کے مطابق کووڈ 19کے رہنمائے خطوط پر مکمل عملد ر آمد کے علاوہ مسافروںکے جان و مال کی حفاظت اور سڑک کی حالت کو دیکھ کر مخالف سمت سے کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ ادھربرفباری کے بعد تاریخی مغل روڑ پر گزشتہ 20دنوں سے زائد عرصے سے ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی۔ محکمہ ٹریفک کے مطابق شاہراہ کو صاف کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے اور جلد ہی مغل شاہراہ کو بھی ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کر دیا جائے گا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.