کریری جھڑپ میں تباہ شدہ مکان کا مالک گزشتہ دودنوں سے لاپتہ ؛ ہر جگہ تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ، کہیںکوئی پتہ حاصل نہیںہوا / افراد خانہ
سرینگر/25دسمبر/سی این آئی// وانی گام کریری بارہمولہ میں جمعرات کو جس مکان میں مسلح تصادم آرائی ہوئی اس کا مالک مکان گزشتہ دو دونوں سے لاپتہ ہے ۔ افراد خانہ کے مطابق مکان مالک جو کہ پیشہ سے ایک تاجر ہے گزشتہ دو دنوں سے لاپتہ ہے اور کافی تلاش کرنے کے بعد بھی ان کا کہیں سے کوئی پتہ حاصل نہیںہوا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وانی گام کریری بارہمولہ میںجمعرات کو جس مکان میں دو جنگجو چھپے تھے اور جو دونوں فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوئے، اْس مکان کا مالک گذشتہ دو روز سے لاپتہ ہے۔مذکورہ شہری کے گھروالوں نے جمعہ کو بتایا کہ معراج الدین قاضی ولد غلام نبی قاضی ساکن ونی گام لاپتہ ہے۔قاضی کے گھروالوں نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ انہوں نے40سالہ قاضی کی تلاش ہر جگہ کی لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔اب وہ پولیس کے پاس قاضی کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرنے جارہے ہیں۔قاضی میوے کی تجارت کرتا ہے اور وہ دو بچوں کا باپ ہے ۔ خیال رہے کہ وانی گام کریری علاقے میں جمعرات کو ایک مسلح تصادم آرائی ہوئی جس میں جیش کمانڈر سمیت دو جنگجو جاں بحق ہوئے ان میں سے ایک مقامی جنگجو جو کہ سوپور کا رکھنے والا تھا اور مہلوک جنگجو کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ علاقہ کا معروف فٹ بالر تھا ۔
Comments are closed.