ڈی سی سی انتخابات میں آزاد امید واروں کی بھاری جیت ، لوگوں نے مقامی پارٹیوںکو مسترد کر دیا / رام مادھو

’’ گپکار گینگ ‘‘ اپنی ساخت کھو چکی ہے ،عوام کا ان پر اعتماد اٹھ گیا / ترون چگھ

جموں کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کا پُر امن انعقاد جمہوریت کی سب سے بڑی جیت ہے

سرینگر/23دسمبر: ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات میںآزاد امید واروں کی بڑے پیمانے پر جیت سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ جموںکشمیر کے عوام نے کانگریس اور پی ڈی پی کو یکسر مسترد کر دیا ہے ۔ان باتوں کا اظہار بی جے پی کے جموں کشمیر انچارج ترون چگھ نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ گپکار گینگ ‘‘ اپنی ساخت کھو چکی ہے اور عوام کا ان پر اعتماد اٹھ چکا ہے ۔ ادھر بی جے پی کے جنرل سیکرٹری رام مادھو نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات میں جیت مرکزی سرکار کی پالیسوں کا نتیجہ ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل چنائو کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے بی جے پی کے جموں کشمیر انچارج ترون چگھ نے کہا کہ جموں کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات میں آزاد امیدواروں کی بڑی جیت سے یہ بات سامنے ہوئی ہے کہ جموں کشمیر کے عوام نے مقامی سیاسی پارٹیوں کو یکسر مترد کر دیا ہے جبکہ محبوبہ مفتی جو کہہ رہی تھی کہ میںجموں کشمیر میں ترنگا نہیں لہرائوں گی اس کو بھر پور جواب مل گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں آزاد امید واروں اور بی جے پی نے مل کر 52فیصدی سیٹوں پر قبضہ جما لیا ہے اور اس بات سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ گپکار گینگ کو لوگوں نے مکمل طور پر مستر دکردیا ہے اور کہا کہ انہوں نے جموں کشمیر میںاپنی ساخت مکمل طور پر کھو دی ہے ۔ اسی دوران بی جے پی کے جنرل سیکرٹر ی رام مادھو نے کہا کہ جموں کشمیر میں پہلی مرتبہ جموں کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کا انعقاد جموں کشمیر میں مرکزی سرکار کی پالیسوں کی جیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے جمہوریت کا مضبوط بنانے کیلئے ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لیکر اپنی شرکت یقینی بنائی جس کیلئے وہ مبارک باد کے مستحق ہے ۔

Comments are closed.