منفی 5ڈگری سیلشس پر سرینگر ایک بار پھر منجمند ، وادی میں خشک موسم اور کڑاکے کی ٹھنڈ جاری

اہلیان وادی کو شدید مشکلات کا سامنا ، آئندہ کچھ دنوں شبانہ سردیوں میں اضافہ کا امکان

26اور27دسمبر کی درمیانی رات کوہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش کاامکان / محکمہ موسمیات

سرینگر/23دسمبر: وادی کشمیر میں ہڑیوں کو جمادینے والی سردی اور خشک موسم سے اہلیان وادی کو کچھ دنوں بعد راحت ملنے کا امکان ہے کیونکہ وادی میں جاری خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے 26دسمبر شام سے موسم تبدیل ہونے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26اور 27دسمبر کی درمیانی شب سے بالائی و میدانی علاقوں میں ہلکی و درمیانہ درجے کی برفباری ہوسکتی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں ہڑیوں کو جمادینے والی سردی اور خشک موسم سے اہلیان وادی کو کچھ دنوں بعد راحت ملنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ اگرچہ اگلے چند دنوں تک وادی میںموسم خشک رہ سکتا ہے تاہم 26دسمبر شام دیر گئے سے بالائی علاقوں میں درمیانہ سے بھاری برفباری ہوسکتی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری اور ہلکی بونداباندی کا امکان ہے جس سے یخ بستہ ہوائیوں سے نجات مل سکتی ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سے وادی میں 40روزہ چلہ کلاںشروع ہوا اگرچہ ابتدائی دنوں میں چلہ کلاں میں موسم خشک رہا تاہم شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ دیکھنے کو ملی ۔ شدیدٹھنڈ جاری رہنے کے ساتھ ساتھ اگرچہ دن بھر ہلکی دھوپ نکل آتی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ آرہی ہے ۔ شہر سرینگر میںآج د ن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 4.4ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی نقطہ انجماد سے نیچے جاکر 5منفی درج ہوا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر اور صوبائی علاقے لہہہ اور کرگل میں سردی کی شدید لہر نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ جبکہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔اسی طرح لداخ خطے کے دراس میں بھی درجہ حرارت بہت ہی حد تک نیچے آگیا ہے ۔ شدید سردی کی وجہ سے شہر سرینگر اور دیگر علاقوں میں آبی ذخائر منجمد ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ادھر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں آئندہ کچھ دنوں تک موسمی صورتحال میں تبدیلی نہ آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ سردی کی لہر میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ 26دسمبر شام کے بعد موسم تبدیل ہونے کا امکان ہے اور 26دسمبر اور 27دسمبررات کو بالائی و میدانی علاقوںمیںہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری کا امکان ہے ۔

Comments are closed.