پانچ گھنٹوں کے طویل تلاشی آپریشن کے بعد تاریخی مغل شاہراہ پر مسلح تصادم آرائی شروع

دو سے تین جنگجو محصور ، طرفین کے مابین گولی باری کا تبادلہ جاری ، پورا علاقہ فورسز نرغے میں

محاصرے میں پھنسے جنگجوئوں نے خود سپردگی کی پیشکش ٹھکرا دی ، آپریشن جاری / پولیس

سرینگر/13دسمبر /سی این آئی// قریب پانچ گھنٹوں کے طویل تلاشی آپریشن کے بعد تاریخی مغل شاہراہ پر دوگرن کے مقام پر فوج و فورسز اور جنگجوئوںکے مابین مسلح تصادم آرائی شروع ہوئی ، علاقے میں طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری ہے جبکہ محاصرے میں پھنسے جنگجوئوں کو خود سپردگی کا بھی موقعہ دیا گیا تاہم انہوںنے پیشکش ٹھکرا دی ۔ پولیس نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے مابین آمنا سامنا ہوا اور طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق تاریخی مغل روڑ کے درمیان جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے اتوار کی صبح کئی ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ۔ قریب پانچ گھنٹوںکے طویل تلاشی آپریشن کے بعد چھتہ پانی مغل روڑ کے نزدیک اس وقت گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب وہاں چھپے جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کا آمنا سامنا ہوا ۔ گولیوں کا تبادلہ ہونے کے ساتھ ہی پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا جس کے ساتھ ہی فوج و فورسز نے بھی مورچہ زن ہوکر جوابی کارورائی شروع کی اور علاقے میں با ضابطہ طور پر جھرپ کا آغاز ہو گیا ۔ گولیوں کی گن گرج کے ساتھ ہی فوج و فورسز کی اضافی کمک طلب کرکے پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا اور جنگجوئوں کے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے گئے ۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ محاصرے میں پھنسے جنگجوئوں کو خود سپردگی کا بھی موقعہ دیا گیا تاہم انہوں نے پولیس کی پیشکش ٹھکر ادی اور فائرنگ کی ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے بتایا کہ محاصرے میں پھنسے طالب حسین نامی مقامی جنگجوکے ہمراہ دو غیر ملکی جنگجوئوںبھی شامل ہے جبکہ طالب کے افراد خانہ کو جھڑپ کے مقام پر بلا کر طالب کو خود سپردگی کرنے کی پیشکش بھی کی گئی تاہم انہوں نے سرینڈر کرنے سے صاف انکار کر دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں تین جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 16آر آر ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے علاقے کا محاصرے کرکے تلاشی کارروائیاں عمل می لائی جس دوران وہاں جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کا آمنا سامنا ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری ہے اور تمام صورتحال جھڑپ ختم ہونے کے بعد ہی واضح ہو جائے گی ۔

Comments are closed.