ساگام کوکر ناگ میں دن دھاڑے مسلح بندوق برداروں کی فائرنگ
اپنی پارٹی کے ڈی ڈی سی امید وار زخمی ، علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل
ڈی ڈی سی امید وار نے پولیس کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کو نظر انداز کیا / پولیس
سرینگر/04دسمبر: ضلع ترقیاتی کونسل و بلدیانی چنائو کے تیسرے مرحلے کے تحت جاری ووٹنگ عمل کے بیچ جنوبی ضلع اننت ناگ کے ساگام کوکرناگ علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب نا معلوم مسلح افراد نے جموں کشمیر اپنی پارٹی کے امید وار کو نزدیک سے نشانہ بناکر اس پر گولیوں چلائی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا ۔ واقعہ کے بعد فوج و فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارورائی عمل میںلائی تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی قصبہ کوکرناگ کے ساگام علاقے میں جمعہ کی صبح اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب مسلح افراد نے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے کارکن پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلح افراد نے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی اننت ناگ کی ساگام حلقہ کیلئے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے امیدوار انیس الاسلام پر نزدیک سے گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ حملے میں زخمی ہوگئے امید وار کو نزدیکی اسپتال علاج و معالجہ کیلئے منتقل کر دیاگیا جہاں سے ڈاکٹروں نے انہیںمزید علاج کیلئے ضلع اسپتال اننت ناگ ریفر کیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح جنگجوئوں نے جمعہ کی صبح اپنی پارٹی کے امید وار انیس الاسلام پر ان کے گھر کے باہر گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے حملہ آوروں کی تلاش شرو ع کر دی ہے ۔ادھر پولیس ترجمان کے مطابق مذکورہ امید وار نے پولیس احکامات کو نظر انداز کر دیا ۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کو مذکورہ امید وار نے نظر انداز کر دیا جبکہ انہیں واضح کر دیا گیا تھا کہ وہ کسی بھی علاقے میں مہم کیلئے جائے تو ذاتی محافظوں کو ساتھ لینے کے ساتھ ساتھ متعلقہ پولیس اسٹیشن کو مطلع کریں تاہم انہیں ایسا نہیںکیا تھا ۔ حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔تاہم کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ انیس الاسلام نے حال ہی میں الطاف بخاری کی اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور وہ ڈی ڈی سی انتخابات میں بطور امیدوار کوکرناگ حلقے سے میدان میں اترے ہیں۔
Comments are closed.