سوپور میں ڈاکٹر مدثرز کلنک کا افتتاح ؛ ایک ماہ کےلئے مفت کنسلٹیشن دستیاب

سوپور /3دسمبر/جنید شفیق: شمالی کشمیر قصبہ سوپورمیں مورخہ 3دسمبر جمعرات کو ڈاکٹر مدثرز کلنک کا معروف ٹریڈ لیڈر حاجی محمد اشرف گنائی نے افتتاح کیا ۔افتتاحی تقریب میں سیول آرگنائزیشنز کے اراکین ،طبی کارکناں ،ڈاکٹروں اور قصبہ کے دیگر شہریوں نے شرکت کی ۔ کلنک جدید مشینری سے لیس لیبارٹری دستیاب ہے جس سے قصبہ اور اس کے ملحقہ جات کے لوگ استفادہ کرسکتے ہیں ۔اس موقعہ پر ڈاکٹرمدثرنے کہا کہ اس کلنک کو قائم کرنےطکا بنیادی مقصد شمالی کشمیر کے لوگوں کو راحت پہنچانا اور ان کی خدمت کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کےلئے بیماروں کا مفت علاج ومعالجہ کیا جائے گا ۔

Comments are closed.