سینئراورتجربہ کار آفیسربشیراحمدبٹ ڈائریکٹرمحکمہ فشریزمقرر؛ اعجازاحمدخان اور خالدمحمود نے دی مبارکباد

ملازمین کے جائزاوردیرینہ مطالبات حل ہونے کی پوری اُمید

سری نگر:یکم دسمبر:سینئرٹریدیونین لیڈر اورایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹوکمیٹی EJCC کے چیئرمین اعجازاحمدخان اورفورم کے ترجمان خالدمحمود نے بشیراحمدبٹ کوڈائریکٹرمحکمہ فشریزمقررکئے جانے پرخوشی کااظہار کرتے ہوئے موصوف کومبارکبادپیش کی ۔اپنے مشترکہ بیان میں اعجاز احمدخان اورخالد محمود نے کہاکہ بحیثیت جوائنٹ ڈائریکٹر بشیراحمدبٹ صاحب نے محکمہ فشریزمیں گراں قدرخدمات انجام دی ہیں ،اوراسی فرض شناسی اورتجربے کی بناء پرموصوف کومحکمہ کاسربراہ بنایاگیاہے ،جوخوش آئند ہے ۔انہوں نے بشیراحمدبٹ کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ موصوف ڈائریکٹر کاملازمین کیساتھ رویہ اورتعلق ہمیشہ دوستانہ اورہمدردانہ رہاہے ،اورہمیں اُمید ہے کہ بطورڈائریکٹر محکمہ فشریشز اب بشیراحمدبٹ صاحب محکمہ کے دیرینہ اورجائز مسائل کاازالہ کرنے کیساتھ ساتھ ملازمین کے تسلیم شدہ مطالبات کوعملی جامہ پہنانے میں کلیدی رول اداکریں گے ۔

Comments are closed.