کورنا وائرس کے پیش نظر حج 2021کے اخراجات بڑھ جائیں گے ؛ عازمین کے عمر کی حد 18سے 65سال مقرر/مختار عباس نقوی
سرینگر/24نومبر: مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نے کہا ہے کہ حج 2021کی صورتحال مختلف ہونے کے نتیجے میں حج کے اخراجات میں اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جس گاڑی میںبیس سے زیادہ عازمین سفرکرتے تھے کووروناوائرس کی وجہ سے اب اس گاڑی میں صرف پانچ عازمین ہی ہوں گے اسی طرح دوسرے اخراجات بھی بڑھ جائیں گے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق عازمین ھض کا سفر پر روانہ ہونے سے قبل انہیں کوروناٹسٹ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کووڈ 19کی وجہ سے امسال حج کے اخراجا ت بڑھ جائیں گے ۔ ایک قومی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوںنے کہا کہ سال 2021 کا حج جو ہوگا وہ کورونا کی وجہ سے الگ ہی صورتحال میں ہوگا، اس صورتحال میں حج کے اخراجات میں اضافہ ہوگا جس سے حج کے خرچہ جات بڑھیں گے نقوی کا کہنا ہے کہ حج چونکہ سعودی عرب میں ہوتا ہے وہاں کی حکومت کے پروٹوکال کے مطابق جس کمرے میں آٹھ نو لوگ رہتے تھے اس میں اب صرف دو یا تین ہی لوگ رہ سکتے ہیں اور جس گاڑی میں 45 حاجی سفر کرتے تھے اس میں زیادہ سے زیادہ بیس حاجی سفر کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ بھی دیگر اخراجات بڑھیں گے۔موصوف وزیر نے کہا کہ ہمارا سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے ساتھ ماہ دسمبر میں دو طرفہ معاہدہ طے ہونے والا ہے جس میں دیکھا جائے گا کہ ہمیں کتنا کوٹا مل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر حاجیوں کی عمر کی حد کو بھی 18 سے 65 برس تک محدود کر دیا گیا ہے۔مسٹر نقوی نے کہا کہ محرم کے بغیر حج کرنے والی خواتین امسال بھی درخواست جمع کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا کے پیش نظر سعودی عرج جانے کے لئے پروازوں کے ایمبارکیشن پوائنٹس کو 21 سے گھٹا کر 10 کر دیا ہے تاہم ان دس پوائنٹس میں سری نگر شامل ہے۔قابل ذکر ہے کہ حج سال 2021 کے لئے بھارت سے حاجیوں کا پہلا قافلہ 26 جون کو جبکہ آخری قافلہ 13 جولائی کو سعودی عرب روانہ ہونے کی توقع ہے۔حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ 14 اگست سے شروع ہونے کی امید ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے سال 2020 کا حج متاثر ہی رہا۔واضح رہے رواں برس سعودی عرب نے کوروناوائرس کے پھیلنے کے نتیجے میںحج کو عارضی طور پر معطل کیاتھا جس کے نتیجے میں امسال حج نہیں ہوسکا ۔
Comments are closed.