مغل روڑ اور سرینگر لہہ شاہراہ سمیت شمالی کشمیر کی کئی رابطہ سڑکیں بند ،26نومبر سے موسم میں بہتری آنے کا امکان/ محکمہ موسمیات
سرینگر/24نومبر: شہر آفاق گلمرگ اور سونہ مرف کے علاوہ پیرپنچال کے آر پار پہاڑی علاقوں میں مسلسل دوسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ جاری رہنے اور میدانی علاقوں میں مطلع آبر آلو د اور بیچ بیچ میں ہلکی بارشوں کے نتیجے میں وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر سے معمول کی زندگی متاثر رہی ۔ تازہ برفباری کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ اور مغل روڑ پر ٹریفک کی آمد رفت دوسرے روز بھی معطل رہی تاہم سرینگر جموں شاہراہ پر بنا کسی خلل کے ٹریفک کی آوجاہی جاری تھی ۔ ادھر محکمہ موسمیت نے اگلے 24گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 26نومبر کی صبح سے ہی موسمی صورتحال میں بہتری آنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق سوموار سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں میں برفباری کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں بھی ہوئی ۔ منگل کو مسلسل دوسرے روز بی پیر پنچال کے آر پار خراب موسمی صورتحال جاری رہی اور مشہور سیاحتی مقاما ت پر تازہ برفباری جبکہ کئی ایک میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی ۔ گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں پرمسلسل دوسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ جاری رہا جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میںبارشوں کا سلسلہ دوسرے دن بھی وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ادھر کپوارہ کے بالائی علاقوں میں ہلکی اور باری برفباری کا بھی سلسلہ شروع ہوا اور کیرن ٹنگڈار۔مڑھل کی سڑک کو احتیاطی طور بند کردیا گیا اور دوسرے روز بھی بارشوں اور ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ پہاڑی علاقوں بشمول مڑھل ٹنگڈارکیرن نوگام میں اتوار کے صبح برف باری شروع ہوئی اور منگل کے روز بھی بارش اور ہلکی برف باری کا سلسلہ جاری تھا ۔اس دوران سونہ مرگ، گلمرگ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی اس کیساتھ ساتھ زوجلا ، دراس اور دیگر پہاڑی علاقوںمیں بھی برفباری ہوئی۔ گلمرگ سے نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شہر آفاق گلمرگ میں منگل کو مسلسل ددوسرے روز بھی اپر وٹ کی پہاڑیوں اور گلمرگ میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا ۔ ادھر سونہ مرگ کے پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔ادھر شوپیان سے بھی نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ پیر کی گلی پر تازہ برفباری ہوئی اور دو سے تین انچ تک کی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ادھر سونہ مرگ، زوجیلا، منی مرگ، گومری، گلمرگ،پہلگام میں تازہ مگر تازہ برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے شدید میں اضافہ ہوا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 24گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں 26نومبر کے بعد ہی بہتری آنے کی امید ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں کہیںکہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہے جبکہ سوموار تک وقفہ وقفہ سے ہلکی بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے ۔ادھر موسم کی خرابی کے پیش نظر سرینگرلداخ شاہراہ پراور تاریخی مغل شاہراہ پر بھی پیر کی گلی کے مقام پر تازہ برفباری کے باعث دونوں شاہرائوں پر ٹریفک کی نقل و حمل دوسرے روز بھی بند رہی جس کے نتیجے میںمختلف مقامات پر سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں درماندہ ہو گئی ہے ۔
Comments are closed.