بٹھنڈی میں ایک ہی کنبے کے تین افراد کا گولہ مار کر قتل ؛ پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی
سرینگر/23نومبر: ٹھنڈی جموں میں نامعلوم افراد نے دوران شب ایک ہی کنبے کے تین افراد کو گولی مار کر قتل کردیا ۔ اس سلسلے میں پویس ، فارنسک ٹیم اور دیگر عملہ جائے واردات پر پہنچا اور واردات کے سلسلے میں ثبوتوں کو اکٹھاکرنے کا کام شروع کیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کے بٹھنڈی کملہ نہروں کالونی میں سوموار کے روز اُس وقت سراسمگی پھیل گئی جب دودھ والا ایک گھر میں گیا اور وہاں پر تین افراد کی نعشیں زمین پر پڑی دیکھی۔ دودھ والے نے فوری طور پر دیگر لوگوںاور پولیس کو اس واردات کے حوالے سے مطلع کیا ۔ اس دوران پولیس اور فارنسک ٹیم جائے واردات پر پہنچی جہاں انہوںنے قتل کے سلسلے میں تحقیقات شروع کرتے ہوئے شواہد اکٹھا کرنے کا کام عمل میں لایا۔ مقتولین کی شناخت چرنجیت سنگھ کھوکھرعمر 50برس۔ اہلیہ جسویندر کور اور ان کی دختر گڈو جس کی عمر 20سال بتائی جاتی ہے ۔ چرنجیت کے بارے میں بتایا جاتا ہے کوہ وہ کارپوریٹ سوسائٹی کے سیکریٹری تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیاجب دودھ والا دودھ دینے کیلئے مقتولین کے گھر گیا جہاں اس نے تین نعشوںکو دیکھا۔ اس سلسلے میں ایس پی جسپال سنگھ نے بتایا کہ تینوں کی موت گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے اور پولیس اس سلسلے میں باریک بینی سے چھان بین کررہی ہے ۔
Comments are closed.