سرینگر/21نومبر: سانبہ جموں میں پاکستانی ڈرونوں کو چکر لگاتے ہوئے بی ایف ایف اہلکاروںنے ڈرونوں پر گولیاں چلائی جبکہ ڈرونوں کی موجودگی کے بعد حفاظتی ایجنسیوںکو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے جبکہ سرحدی حفاظتی فورس اور دیگر فورسز کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ شام جموں کے سانبہ سیکٹر میںپاکستان کی جانب سے دو ڈرون علاقے میں مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے نظر آئے جس کے بعدبین الاقوامی سرحد پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروںنے ڈرونوں پر گولیاں چلائی ۔ ڈرونوں کی مشکوک نقل وحرکت دیکھتے ہوئے سرحدی حفاظتی فورسز کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آئے ہوئے ڈرون 300سے 500میٹر بھارتی حدود کے اندر آئے تھے جس کے بعد وہاںتعینات بی ایس ایف اہلکاروںنے ڈرونوں پر گولیاں چلائی تاہم اندھیرے میں ڈرون غائب ہوئے جن کو تلاشنے کیلئے علاقے میں تلاشی کارروائی جاری ہے ۔ ادھر ڈرونوں کی موجودگی کے بعد فورسز کو متحرک اور چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر پولیس اور فورسز نے بدھ کو نگروٹہ میں چار عسکریت پسندوں کو جاں بحق کیا تھا۔ نگروٹہ جھڑپ میں مارے گئے چاروں جنگجوء جیش محمدسے جڑے ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق چاروں عسکریت پسند ہندوستان – پاکستان بین الاقوامی سرحد سے رات میں دراندازی کرکے سانبا سیکٹر پہنچے تھے۔ یہاں پہلے سے انتظار کر رہا ان کا ایک کوریئر جو ٹرک لے کر آیا تھا، وہ ان کو لے کر کشمیر جانے کے فراق میں تھا۔ ریاست میں ڈی سی سی الیکشن کو لے کر پہلے ہی خدشہ ظاہر کیا جاچکا ہے کہ عسکریت پسند اس میں رخنہ اندازی کرسکتے ہیں۔ جموں وکشمیر کے پولیس جنرل ڈائریکٹر دلباغ سنگھ نے بھی گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ جنگجو آئندہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) الیکشن میں رخنہ اندازی کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ سرحد پار سے مرکز کے زیر انتظام ریاست میں پریشانی پیدا کرنے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ڈی ڈی سی کا پہلے مرحلے کا الیکشن 28 نومبر کو ہونا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.