وزیر داخلہ کے ٹویٹ پر نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس پارٹیاں سیخ پا

اب اتحاد ملک دشمن بھی بن گیا ، بی جے پی کی کوششوں کامیاب نہیںہوگی / محبوبہ مفتی

جمہوری نظام کی حمایت کرنے اور انتخابی عمل کا حصہ بننے کی پاداش میں ملک دشمن کہنا کمال ہے / عمر عبداللہ

سرینگر/17نومبر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ جموں کشمیر محبوبہ مفتی نے وزیر داخلہ کے اُس ٹویٹ جس میں وزیر داخلہ نے گپکار الائنس کو ”گپکار گینگ“قراردیا پر سخت رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرانی عادتیں مشکل سے ختم ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے وہ کہتے تھے کہ ٹکڑے ٹکڑے گینگ نے ہندوستان کی خودمختاری کو خطرہ بنایا ہے اور اب وہ گپکار الائنس کو ملک دشمن اور قوم دشمن مخالف کے بطور پیش استعمال کرنا شروع کیا ہے تاہم ان کی کاوشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی ۔اس دوران محبوبہ مفتی نے بی جے پی پر الزم عائد کیا ہے کہ اس پارٹی کی جانب سے آئے روز آئین کی خلاف ورزی ہورہی ہے ۔ دریں اثناءجموںکشمیر کے ایک اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیرداخلہ کے ٹویٹ پر جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف جموں کشمیر ہے جہاں کے مین سٹریم لیڈران کو جیل میں بند کیا جاتا ہے اور جمہوری نظام کی حمایت کرنے اور انتخابی عمل کا حصہ بننے کی پاداش میں انہیں ملک اور قوم دشمن قراردیا جاتا ہے ۔ عمر نے لکھا ہے کہ سچ تو وہ ہے جو بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایجنڈے کے خلاف ہے جس کو یہ لوگ کرپشن اور ملک دشمن قراردیتے ہیں ۔ اس دوران کانگریس کے سٹیٹ پریذیڈنٹ جی اے میر نے امت شاہ سے کہا ہے کہ وہ بی جے پی کے این سی اور کانگریس کے ساتھ گٹھ جوڑ کے معاملے کو واضح کریں۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کے روز گپکار الائنس کو ”گپکارگینگ“کہتے ہوئے اس الائنس کو ملک دشمن اور قوم دشمن قراردیا ہے ۔ امت شاہ نے ٹویٹر ہینڈلر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس الائنس میں شامل پارٹیوں نے قومی پرچم ترنگا کی توہین کی ہے ۔

Comments are closed.