فوج کی بہادری پر سوال اُٹھانے والوں کو راج ناتھ کا جواب ; کہا ان کے دور اقتدار کے وقت کی اگر بات کروں تو ان کا باہر نکلنا محال ہوگا

سرینگر/یکم نومبر: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آج کچھ سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کے ذریعہ ، کانگریس کے ذریعہ ہمارے فوجی جوانوں کی بہادری پر سوالیہ نشان لگایا جارہا ہے۔تاہم ان کے دور حکومت کی اگر میں بات کروں گا تو ان کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوجائے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بہار اسمبلی انتخابات کیلئے تشہیری مہم زوروں پر ہے۔ اس مرتبہ انتخابی تشہیر میں چین کا ایشو حاوی نظر آرہا ہے۔ کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کے ذریعہ چینی فوج کے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کے الزام پر مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جواب دیا ہے۔ ہفتہ کو پٹنہ میں منعقدہ این ڈی اے کی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر میں نے انکشاف کردیا تو چہرہ دکھانا مشکل ہوجائے گا۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آج کچھ سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کے ذریعہ ، کانگریس کے ذریعہ ہمارے فوجی جوانوں کی بہادری پر سوالیہ نشان لگایا جارہا ہے ، کہا جارہا ہے کہ چین آکر 1200 مربع کلو میٹر زمین پر قبضہ کرلیا۔ انکشاف میں کردوں گا … چہرہ دکھانا مشکل ہوجائے گا۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر حملہ بولتے ہوئے راجناتھ سنگھ یہی نہیں رکے۔ انہوں نے 1962 کی تاریخ کا بھی تذکرہ کیا۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آپ تعلیم یافتہ لوگ ہیں ، 1962 سے لے کر 2013 تک کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیجئے ، میں وزیر دفاع ہونے کے ناطے سینہ ٹھوک کر کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے فوجی جوانوں نے اس مرتبہ جس بہادری کا مظاہرہ کیا ہے ، ملک کا سر فخر سے بلند ہوجاتا ہے۔دراصل بہار اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی جس بھی ریلی کو خطاب کررہے ہیں ، سرحد پر جاری چین کے ساتھ کشیدگی کا تذکرہ ضرور کررہے ہیں۔ راہل گاندھی اپنی ہر انتخابی ریلی میں دعوی کررہے ہیں کہ چین کئی مربع کلومیٹر تک ہندوستانی سرحد میں گھس آیا ہے۔

Comments are closed.