منشیات کے خلاف پولیس کی مہم تیز ; اونتی پورہ میں02 منشیات فروش گرفتار، منشیات بر آمد
سرینگر/22اکتوبر: اونتی پورہ پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے 02 منشیات فروشوں کوممنوعہ نشیلی اشاعہ 15 کلو گرام خشخاش سمیت گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔ سی این آئی کے مطابق اونتی پورہ پولیس نے پلومہ سے اونتی کی جانب آرہے لوڑ کیریر زیرنمبرJK03F-8420 کوروک کر اس کی تلاشی لی ۔ دوران تلاشی پولیس نے منشیات فروش کے قبضے سے 15 کلو گرام خشخاش برآمد کرکے ضبط کی۔ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتارکر کے پولیس اسٹیشن اونتی پورہ منتقل کیا جہاں پر وہ حراست میں ہے ۔ گرفتارکئے گئے منشیات فروشوں کی شناخت اشفاق احمد بٹ ساکن رینزیپورہ اور وسیم احمد وانی ساکن بدون پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔اونتی پورہ پولیس نے کیس ایف ائی آر زیر نمبری 150/2020 متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ۔ پولیس کی طرف سے کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، تاکہ معاشرے کو اس وباہ سے پاک و صاف رکھا جائے۔
Comments are closed.