
سرینگر /19اکتوبر: گپکار اعلامیہ کی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختیار عباس نقوی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے سیاست داں عوام کو گمراہ کر رہے تھے تاہم جب سے 370 کو منسوخ کیا گیا تب سے مقامی سیاست دانوں کو کوئی مدعا نہیں مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمہ کے بعد خطے میں امن کا ماحول قائم ہوا جس کو مقامی سیاسی پارٹیاں برداشت نہیں کر پا رہی ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایک مقامی نیوز چینل کے ساتھ بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختیار عباس نقوی نے کہا کہ گپکار اعلامیہ عوام کو گمراہ کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتیں اس لئے اکٹھا ہو رہی ہیں کیونکہ ان کے پاس اب کوئی ایجنڈا نہیں ہیجس پر وہ سیاست کر سکیں۔انہوں نے کہا دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد خطے کا ماحول سازگار ہے جس کو مقامی سیاسی جماعتیں برداشت نہیں کر پا رہی ہیں۔مختار عباس نقوی نے کہا کہ سیاست دان جس معاملے کو لیکر لوگوں کا استحصال کر رہے تھے آج تک اس کو ختم کر دیا اور جموں کشمیر کے عوام نے راحت کی سانس لی جو اب ان سیاستدانوں سے برداشت نہیں ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب زیادہ دیر تک جموں کشمیر کے عوام کو بے قوف نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ لوگوں کو سب کچھ سمجھ میں آچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار نے جموں کشمیر میں دفعہ 370کو ہٹاکر تعمیر ق ترقی کی راہیں ہموار کی گئی اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے نئے مواقع دستیاب کرائیں گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں تعمیر ترقی کیلئے مرکزی سرکاروعدہ بند ہے اور لوگوں کو آسائش فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔
Comments are closed.