چاڈورہ کے ایس او جی کیمپ سے ایس پی او دو AK-47رائفلیں اور تین میگزین سمیت فرار
ایس ایس بی اہلکار سروس رائفل کے میگزین سمیت لاپتہ ، بازیابی کیلئے پولیس کی کوششیں جاری
سرینگر /14اکتوبر: چاڈورہ بڈگام میں قائم ایس او جی کیمپ میں بدھ کو اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب ایک پولیس اہلکار 02اے کے 47رائفلیں اور 03میگزین سمیت کیمپ سے فرار ہو گیا ۔ ادھر بڈگام کے ہی ناگام علاقے سے ایس ایس بی اہلکار اپنی سروس رائفل کے میگزین سمیت لاپتہ ہوگیا ہے ۔ پولیس نے دونوں معاملات میں کیس درج کرکے بازیابی کیلئے کارورائی شروع کر دی ہے ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ چاڈورہ بڈگام میں قائم ایس او جی کیمپ سے ایک ایس پی او منگل اور بدھ کی رات کے دوران ایس او جی کیمپ چاڈورہ سے غائب ہوگیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ایس پی او دو اے کے 47رائفیلیں اور تین میگزین سمیت کیمپ سے فرار ہو گیا ہے ۔مذکورہ ایس پی او اہلکار کی شناخت الطاف حسن بھٹ ولد غلام حسن بھٹ کے بطورِ بتائیں ہے۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ایس پی او دوران شب ہی دو رائفلیں اور تین میگزین سمیت فرار گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے پولیس اہلکار کی باز یابی کیلئے کارورائی شروع کر دی گئی ہے اور اس ضمن میں کئی مقامات پر چھاپہ مار کارورائیاں بھی عمل میں لائی گئی ۔ ادھر بڈگام کے ہی ناگام چاڈورہ علاقے میں تعینات ایک ایس ایس بی اہلکار کسی کو بتائے بغیر اپنے یونٹ سے نکل کر لاپتہ ہوا ہے جس کے بعد پولیس کے پاس رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ایس ایس بی14ویں بٹالین سے وابستہ عالم دین ساکن کوترانکا راجوری نامی اہلکار چاڈورہ میں ناگام کیمپ میں تعینات تھا جہاں سے وہ گذشتہ روز لاپتہ ہوا۔یونٹ کے کمانڈنٹ نے اس سلسلے میں کیس درج کرایا ہے۔پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
Comments are closed.