سرینگر /14اکتوبر: گوشہ بگ پٹن میں آوارہ کتوں کی ہڑبونگ سے طلبہ سکول جانے سے کتراتے ہیں ۔ جبکہ آوارہ کتوں نے مقامی لوگوں کو خوف وہراس میں مبتلاء کرکے رکھ دیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ پٹن میں گوشہ بُگ مارگی پورہ میں آوارہ کتوں نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے اور آوارہ کتوں کی تعداد اس قدر بڑھ گئی ہے کہ ہر گھر کے دروازے کے باہر چار پانچ کتے ڈھیرہ بیٹھے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ خاصکر سکولی بچے گھروں سے باہر نکلنے میں ڈور اور خوف محسوس کررہے ہیں۔ سی این آئی نمائندے نے لوگوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ علاقہ میں اب تک کئی افراد کو آوارہ کتوں نے پانا نشانہ بناکر کاٹ کھایا ۔ لوگو ں نے کہا ہے کہ میونسپلٹی پٹن کو اس بارے میں کئی بار آگاہ کیا گیا تاہم انہوں نے کتوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.