پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں سانبہ میں شہری گرفتار؛ حساس مقامات اور تنصیبات کی تصویر کشی کرکے پاکستان بھیجتا تھا / پولیس
سرینگر/09اکتوبر: جموں کے سانبہ ضلع میں پولیس نے خصوصی کارورائی کے دوران ایک شخص کی گرفتاری عمل میںلائی جس پر الزام عائد ہے کہ وہ پاکستان کیلئے جاسوسی کر رہا تھا اور حساس مقامات کی تصویر کشی کرکے انہیں پاکستان بھیجتا تھا ۔ سی این آئی کے مطابق سانبہ پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ کولجیت نامی شخص پاکستان کیلئے جاسوسی کر رہا ہے اور سانبہ کی اہم اور حساس مقامات کی تصویر کشی کرکے انہیں پاکستان بھیجتا ہے جس کے بعد پولیس نے کارورائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کی گرفتاری عمل میں لائی اور اس کے قبضے سے چار موبائل فون (جن میں متعدد اہم مقامات کی تصاویر تھیں) کے ساتھ مختلف سم کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔گرفتاری کے بعد پلیس نے اسے عدالت میں پیش کیا اور اس کا ریمانڈ لے لیا ہے۔سکیورٹی ایجنسیاں اب یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہیں کہ ملزم پاکستان کے لیے جاسوسی میں کس طرح ملوث ہوا اور آج تک اس نے سرحد پار کیا کیا اہم معلومات بھیجیں۔گرفتاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے سامبا کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) راجیش شرما نے کہا کہ ہم نے سانبہ پولیس اسٹیشن میں ملک مخالف آرڈیننس ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ فی الحال تحقیقات جاری ہے اور ابھی تک اس بارے میںکچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔
Comments are closed.