جمو ں وکشمیر کونئی شناخت اورپہنچان دینے کیلئے ہر سطح پر کام کیاجارہا ہے / راجناتھ سنگھ

دفعہ 370ہٹانے کے بعد جموں وکشمیر میںحالات میںنمایاںبہتری آئی

سرینگر/05اکتوبر/: مرکزی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کونئی شناخت اورپہنچان دینے کیلئے مرکزی سرکار ہرسطح پر کام کررہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر میں واضح طور پر امن و قانون کی صورتحال میں تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے اور مقامی نوجوان اب ملٹنسی سے دور ہوتے جارہے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے لکھنو میں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے جموں کشمیر کے حوالے سے کہا ہے کہ جمو ں وکشمیر کو نئی شناخت اور نئی پہنچان دینے کیلئے مرکزیسرکار ہر ممکن اقدام اُٹھائے گی اور تیز تر ترقی کیلئے ہر سطح پر کام کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر کو بھارت کا مثالی یوٹی بنایا جائے گا۔ وزیر دفاع نے سیاسی عمل شروع کرنے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ جموں کشمیر میں جلد سیاسی سرگرمیاں شروع ہو اسکے لئے پہلے زمینی سطح پر حالات موافق بنانے کی ضرورت ہے تاہم ہم سیاسی عمل کے خلاف نہیں ہے بلکہ ہماری بھی یہ کوشش ہے کہ نئی بننے والی یوٹی میں عوامی سرکار کام کرے ۔ انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر سے 370ہٹائے جانے کے بعد وہاں پر حالات بہت بہتر ہوئے ہیں اور مقامی نوجوان اب ملٹنسی سے دور ہوتے جارہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر میں نوجوانوں کیلئے نئے روزگار کے وسائل پیدا کئے جائیں گے جبکہ بہت جلد خصوصی بھرتی مہم شروع کی جارہی ہے جس میں نوجوان اپنے روزگار حاصل کرسکتے ہیں ۔اس دوران راجناتھ سنگھ نے نے مختلف محکموں کے ذمہ دار افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد لکھنئو کے ان علاقوں کا دورہ کیاجہاں فلائی اوور بنائے جارہے ہیں۔ گرو گووند سنگھ روڈ پر تعمیر کئے جانے والے فلائی اوور کے کام کا جائزہ لینے کے بعد راجناتھ سنگھ پرانے لکھنئو کے حیدر گنج اور چوک علاقے بھی پہنچے اور وہاں بھی انہوں نے ذمہ دار افسران کو وقت پر کام مکمل کرنے کے لئے سخت ہدایات جاری کیں راجناتھ سنگھ نے اہل لکھنئو کو یقین دلایا ہے کہ لکھنئوکے مختلف علاقوں میں جو چار فلائی اوور بنائے جارہے ہیں ہیں ان میں سے ایک پل کا افتتاح مئی دوسرے کا جون اور تیسرے کا آغازاکتوبر میں کیاجائے ۔

Comments are closed.