جی او فائبر چلانے میں حرج نہیں ؛ انٹرنیٹ 4 جی سروس بند رکھنے کا کیا مطلب ؟

سرینگر /3اکتوبر /کے پی ایس :جموں وکشمیر کے بیشتر اضلاع میں منسوخی دفعہ 370یعنی 5اگست 2019 کو انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی تھی تاہم حالات میں قدرے بہتری آنے کے بعد سرکار نے 2جی انٹرنیٹ سروس دستیاب رکھی ۔2جی سروس کی رفتار سست ہونے کی صورت میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس سلسلے میںمقامی صارفین نے کشمیر پریس سروس کو بتایا کہ انٹرنیٹ آجکل زندگی کی اہم ضرورت بن گئی ہے لیکن جموں وکشمیر کے عوام کو اس سہولیت سے محروم رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ کئی اضلاع میں 4جی سروس چالو کی گئی تاہم وہ بھی برائے نام ہے کیونکہ ان اضلاع میں بھی رفتار بالکل کم رہتی ہے ۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر جی او فائبر کے ذریعے 4جی سروس چلانے میں کوئی حرج نہیں ہے تو عام طور 4جی سروس چلانے میں کیا روکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بالخصوص زیر تعلیم بچوں جن کا کرئیر انٹرنیٹ پر منحصر ہوا ہے مشکلات سے دوچار ہیں ۔انہوں نے مرکزی سرکار اور گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہانٹرنیٹ کی تیز رفتار سروس کی بحالی کو یقینی بنانے کیلئے فوری طور موثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ صارفین کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔

Comments are closed.