لاک ڈاؤن میں 6ماہ کے دوران کیب ڈرائیور نے ہاتھ سے قرآن مجید لکھی

خطاطی سے واقف نہیں ہوں، کورنٹائن کے دوران لکھنا شروع کیا تو مکمل ہوگئی / محمد افضل

سرینگر/03اکتوبر: کورونا وائرس کے باعث حیدرآباد میں لاک ڈاؤن کے دوران ایک کیاب ڈرائیور نے تقریبا چھ ماہ کے دوران قرآن مجید کی خطاطی کرتے ہوئے اسے مکمل کرلیا۔ سی این آٗی مانیٹرنگ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران جب ساری دنیا یہ شکایت کرتی رہی کہ ہم گھروں میں بند ہیں لیکن کیاب ڈرائیور محمد افضل نے جن کی خطاطی کا تجربہ محدود تھا اور وہ صرف سلیٹ پر چاک سے لکھتے تھے لیکن کورنٹائن کے دوران انہوں نے قرآن مجید کو لکھنا شروع کیا تو انہیں خطاطی سیکھنے کا بھی موقع مل گیا۔ محمد افضل نے کہا کہ میں نے خطاطی نہیں سیکھی لیکن ملک گیر لاک ڈاؤن شروع ہونے سے قبل ہی لکھنا شروع کیا تو روز بروز میری خطاطی میںبہتری آتی گئی۔ اب مجھے اپنی لکھائی بہترین محسوس ہوتی ہے۔ میں نے چھ ماہ کے اندر مکمل قرآن مجید کی کتابت پوری کرلی۔عموما میں ایک کیاب ڈرائیور ہوں اپنے پیشے کے باعث لکھنے کا وقت نہیں ملتا لیکن جیسے ہی لاک ڈاؤن شروع ہوا مجھے لکھنے کا موقع ملا اور میں نے مقدس ماہ رمضان مبارک کے دوران قرآن مجید کی کتابت شروع کردی اور روزآنہ تقریبا16 تا 18 گھنٹے مسلسل قرآن مجید کی کتابت کرتا تھا۔ مفتی صادق محی الدین فہیم نے کہا کہ محمد افضل کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے اچھے مقصد کیلئے کام کیا ہے۔ ہاتھ سے لکھی ہوئی قرآن دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی ہے۔

Comments are closed.