پسیاں گر آنے کے بعد ایک روز تک بند پڑی سرینگر لہہ شاہراہ ؛ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے دوبارہ بحال ، درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ملی

سرینگر/30ستمبر: تازہ پسیاں گر آنے کے بعد ایک دن تک بند پڑی سرینگر لہہ شاہراہ کو بدھ کی صبح آمد رفت کیلئے بحال کر دیا گیا ۔جس کے ساتھ ہی درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق 434 کلومیٹر طویل سرینگر لداخ شاہراہ پر زوجیلا کے نزدیک پسیاں گر آنے کے نتیجے میں شاہراہ پر گزشتہ شام سے ٹریفک کی آمد ورفت بند رہی تاہم بدھ کو پسیاں ہٹا کر آمد و رفت کے قابل بنایا گیا ۔ محکمہ ٹریفک کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کو سرینگر لہہ شاہراہ پر بھاری پسیاں گرآنے کے نتیجے میں دونوں جانب ٹریفک کو عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئیں ہیں ۔ اس دوران سڑک کو قابل آمدورفت بنانے کیلئے متعلقہ محکمہ کی جانب سے کارروائی شروع کی گئی ہے اور بدھ کی صبح شاہرا ہ پر پسیاں ہٹائی گئی جس کے ساتھ ہی ٹریفک کی آمد رفت بھی بحال کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہرا ہ کو صاف کرنے اور ٹریفک کی آمد رفت بحال کرنے کے ساتھ ہی درماندہ پڑی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی اور انہیںمنزلوں کی طرف روانہ کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ درجنوں مسافر اور مال بردار گاڑیاں دونوں اطراف کئی گھنٹوں کے لیے پھنس گئی تھیں اور سڑک سے ملبہ ہٹانے کے بعد ہی ان گاڑیوں کو سرینگر اور لداخ کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔

Comments are closed.