جے کے بینک چیئرمین کے ہاتھوں جموں و کشمیر بینک فائنانشل سروسزلمیٹڈ کمپنی کے نئے کارپوریٹ آفس کا افتتاح
سرینگر/29ستمبر :جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈایئریکٹر راجیش کمار چھبر کے ہاتھوں آج بینک کی مکمل مالکانہ حقوق والی کمپنی جموں وکشمیر بینک فائنانشل سروسز لمیٹڈ کے نئے کارپوریٹ آفس کا افتتاح جواہر نگر سرینگر میں کیا گیا۔ جدید ٹیکنالوجی و آرائش سے لیس نئے صدر دفتر کے رسم افتتاح کے موقع پر چیئرمین کے علاوہ بینک کے ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ سنیل گپتا، سپیشل سیکریٹری کرن جیت سنگھ، زونل ہیڈ سینٹرل سید رئیس مقبول، وائس پریزیڈنٹ راکیش کول، کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد مظفر وانی، کمپنی کے ڈائریکٹر نثار احمد زرگر، کمپنی کے چیف فائنانشل آفیسر پنکج گور اور بینک کے کئی دیگر افسراں بھی موجود تھے۔ بینک کے سربراہ نے اس موقع پر JKBFSLکمپنی کے کئی پروڈکٹس اور سروسز کو بھی لانچ کیا اور ساتھ ساتھ کمپنی کی نئی ویب سائٹwww.jkbfsl.comکو بھی اجراء کیا۔جن پروڈکٹس کو گاہکوں کی سہولیت کیلئے وقف کیا گیا اُن میں آن لائن ڈیمیٹ اینڈ ٹریڈنگ اکاؤنٹ، آن لائن میچول فنڈ انویسٹ منٹ، مارجنل ٹریڈنگ فیسلٹی اور ڈائنامک پرائسنگ ماڈل قابل ذکر ہیں۔کووڈ احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھتے ہوئے تقریب پر ایک پاور پوانٹ پریزن ٹیشن بھی دکھائی گئی جس میں کمپنی کے مختلف پروڈکٹس اور خدمات کا احاطہ پیش کیا گیا۔بینک کے CMD راجیش کمار چھبر نے اس موقع پر بولتے ہوئے کہا کہ بینک نے حال ہی جے کے بی فائنانشل سروسز کمپنی کا بزنس ماڈل از سر نو مرتب کیا ہے تاکہ اس کے مقصد کو شہروں یا قصبوں تک ہی محدود نہ رکھا جائے بلکہ اسکی خدمات کا دائرہ یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر اور لداخ کے دور دراز گاؤں دیہات تک پہنچ سکیں اور جموں کشمیر سے باہر اپنے نقش پاء بھی چھوڑ سکے۔ انہوں نے کہا جدید ٹیکنالوجی آلات میں ہمارے نوجوان کافی ماہر ہیں اور وہ فائنانشل سروسز کا بھر پور استعمال اپنے سمارٹ فونز اور کمپیوٹر سے بہ آسانی کرسکتے ہیں۔ چیئرمین نے کہا کہ سال 2008میں چالو کی گئی اس کمپنی کے ملازمین زیادہ تر نئی پود کے نوجوان ہیں جنہوں نے اپنی ذہانت و محنت سے اس کمپنی کو فائدے میں لایا ہے اور رواں مالی برس کے پہلے کوارٹر میں یہ کمپنی اچھے فائدے میں آگئی ہے جس کیلئے میں کمپنی کے انتظامیہ اور اسکے سٹاف کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ چیئرمین نے مزید کہا کہ میں پر امید ہوں کہ یہ کمپنی نہ صرف اپنے لئے اچھا کاروبار کریگی بلکہ جموں و کشمیر بینک کا نام بھی روشن کریگی۔اسکے ملازمین نہ صرف بینک گاہکوں تک اپنی خدمات پہینچائیں گے بلکہ وہ اپنے لئے نئے گاہکوں کے دروازے بھی کھولے گی۔ بینک چیئرمین و منیجنگ ڈایئریکٹر کے خطاب سے قبل کمپنی کے منیجنگ ڈایئریکٹر محمد مظفر وانی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کمپنی کا مکمل خدو خال پیش کیا اورنئے پروڈکٹس کے بارے میں جانکاری دیدی۔ انہوں نے کہا کہ اب ایک خواہش مند گاہک چند منٹوں میں خود اپنے لئے ایک ڈیمیٹ اکاؤنٹ اینڈ ٹریڈنگ اکاؤنٹ آن لائن کھول سکتا ہے اور ہندوستان کی لگ بھگ 35میچول فنڈ کمپنیوں کے ساتھ میچول فنڈ تجارت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماجرن ٹریڈنگ فیسلٹی کے ذریعے ہم اپنے گاہکوں کو 180دنوں تک قرضہ فراہم کرسکتے ہیں۔تقریب کے آخر پر کمپنی کے چیف فائنانشل آفیسر پنکج گور نے شکرانہ پیش کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ بارہ برسوں سے JKBFSLکمپنی SEBIکے ضوابط کے تحت نیشنل سٹاک ایکس چینج (NSE) اورممبئی سٹاک ایکس چینج(BSE) میں رجسٹر ہے۔ علاوہ ازیں یہ کمپنی ایسو سی ایشن آف میچول فنڈس اِن انڈیا (AMFI) کے ساتھ میچول فنڈ پروڈکٹس کے کاروبار کیلئے بھی مجازہے۔
Comments are closed.