ہندواڑہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی کارورائی؛ عسکری تنظیم لشکر طیبہ کا معاون کار گرفتار ، اسلحہ ضبط

سرینگر/26ستمبر: ہندواڑہ میں پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ منڈیگام کرالہ گنڈ کے علاقے میں ایک عسکریت پسندون کے معاون کار کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک مخصوص اطلاع ملنے پر ، ہندواڑہ پولیس نے گاؤں منڈیگام کرالہ گنڈ کے باغات میں 32 آر آر اور 92 بٹالیں سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر ایک کورڈن اور سرچ آپریشن شروع کیا۔ تلاشی کے دوران جنگجوئوں کے ایک معاون کار کو گرفتار کیا جس کی شناخت اکیل احمد پیرے ولد ولی محمد سا کن منڈیگام کرالہ گنڈ کے نام سے ہوئی۔اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود سمیت تفتیشی مواد برآمد ہوا۔ ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کا ایک سرگرم معاون کار ہے ، جس کا تعلق کلعدم تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تھا۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کرالہ گنڈ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر 90/2020 کو درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔

Comments are closed.