این آئی اے کی وادی کشمیر میں کارروائیاں جاری ؛ سرینگر اور پانپور کے متعدد علاقوں میں چھاپے اور تلاشی کارورائیاں
سرینگر/24ستمبر/ آر پار تجارت کے سلسلے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے جمعرات کو سرینگر اور پانپور میںمتعدد علاقوں میں چھاپہ مار کارورائیاں عمل میںلائی اور تلاشی کے علاوہ مکینوں سے پوچھ تاچھ کی گئی تاہم کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق این آئی اے نے مختلف معاملات کو لیکر وادی کشمیر میں چھاپہ مار کارورائیوںکا سلسلہ جاری رکھا ۔ جمعرا ت کی صبح آر پارتجارت کے سلسلے میں این آئی اے کی تیم نے سرینگر کے کئی علاقوں میں چھاپے ڈالیں اور وہاں تلاشی کارورائیاں عمل میں لائی ۔ معلوم ہوا ہے کہ این آئی اے کے ہمراہ سی آر پی ایف اور پولیس اہلکار بھی تھے اور انہوں نے ظہور احمد بٹ ساکن وزیر باغ،بشیر احمد لون ساکن ہوکر سر، عارف احمد مسگر اور فضل حق ساکنان باغ سندر چھتہ بل کے مکانات پر چھاپے مارے۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ سبھی شہری کراس ایل او سی تجارت کے ساتھ وابستہ رہے ہیں۔یاد رہے کہ این آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کم و بیش30 کشمیری تاجروں اور علیحدگی پسندوں کو گرفتار کر رکھا ہے اور ان پر جنگجوئوں کی فنڈنگ کا الزام ہے۔کراس ایل او سی تجارت مارچ2019سے معطل ہے۔ اس سے قبل بھی واد ی کشمیر میں این آئی اے نے مختلف معاملات کو لیکر چھاپے ڈالیں اور تلاشی کارورائیاں عمل میںلائی ۔
Comments are closed.