نوگام سرینگر میں سی آر پی ایف پارٹی پر مسلح جنگجوئوں کا حملہ

کوئی جانی نقصان نہیں ، علاقے میں تلاشی آپریشن ، کوئی گرفتار بھی نہیں

سرینگر/21ستمبر: سرینگر کے نوگام علاقے میں سوموار کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جن مسلح جنگجوئوں نے سی آر پی ایف پارٹی کو نشانہ بنا کر حملہ کیا تاہم حملے میںکوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرہ میں لیا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیںلائی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق انتہائی سخت سیکورٹی حصار کے بیچ نوگام سرینگر میں مسلح جنگجو ئوں نے سوموار کی صبح سی آر پی ایف پارٹی کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کی ۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلح جنگجوئوں نے 110بٹالین سے وابستہ سی آر پی ایف کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ معمول کے مطابق گشت پر تھے ۔ جس دوران مسلح جنگجوئوں نے پارٹی کو نشانہ بنایا ۔ ذرائع کے مطابق گولیوں کی گن گرج سے پورا علاقے لرزا ٹھا جبکہ حملے کے ساتھ ہی مسلح جنگجوئوں جائے واردات سے فرار ہوئے ۔ حملے کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک علاقے میں نمودارہوئی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارورائی عمل میںلائی تاہم اس دوران کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح جنگجوئوں نے سوموار کی اعلیٰ صبح نوگام علاقے میں سی آر پی ایف پارٹی کو نشانہ بنا کر گولیاں چلائی تاہم اس واقعہ میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے اور حملہ آروں کو ڈھونڈنکالنے کیلئے کارورائی شروع کر دی ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی نوگام علاقے میں اس سے قبل بھی پولیس پارٹی پر حملہ ہوا جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد شہر سرینگر میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا ۔

Comments are closed.