ماسک نہیں پہننے کی عجیب و غریب سزا؛ کھودنی پڑے گی Covid-19 سے ہلاک ہوئے لوگوں کی قبریں

سرینگر/17ستمبر: دنیا بھر میں کووڈ۔19 نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور کورونا وائرس ویکسین کے آنے تک عالمی ادارہ صحت (WHO) سمیت تمام تنظیموں نے اداروں نے پہننے اور سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرنے کے لئے قواعد بنائے ہیں۔ تاہم لاکھوں اموات کے باوجود لوگ کورونا انفیکشن کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔ انڈونیشیا میں ایسے ہی لوگوں کیلئے ماسک نہ پہننے پر ایک بیحد الگ طریقے کی سزا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی جاوا صوبے کی انتظامیہ نے ماسک نہیں پہنے والے لوگوں کو کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی قبریں کھودنے کا حکم دیا ہے۔ ماسک پہننے سے انکار کرنے پر مشرقی جاوا کے گیرسک ریجنسی سے آٹھ افراد کو ماسک نہ پہننے سے انکار کرنے کے بعد پاس کے ہی ناب بیٹن گاؤں میں واقع عوامی قبرستان میں قبر کھودنے کی سزا دی گئی۔ بتادیں کہ یہاں کسی کو کورونا مریض کی آخری رسومات میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔ اسی کے بعد سے ہی قبر کھودنے والے لوگوں کا پتہ لگانا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ضلع کرم کے چیف ،سیونو نے کہا کہ ہمارے پاس قبروں کی کھدائی کرنے والے لوگوں کی کمی ہے، لہذا جو لوگ قواعد کو توڑتے ہیں وہ اس کام کو کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس سزا کی وجہ سے لوگ ماسک نہ پہنے کی غلطی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک دو افراد کو قبر کھودنے کا حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ انڈونیشیا میں اب تک کورونا وائرس کے 218،382 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جکارتہ کے دارالحکومت میں 54،220 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ مشرقی جاوا میں 38،088 مریض پائے گئے ہیں۔ دوسری طرف انڈونیشیا میں کورونا سے مرنے والے افراد کی تعداد 8،723 تک پہنچ گئی ہے۔

Comments are closed.