کورنا وائرس نے مزید 18مریضوں کی جان لی ، مہلوکین کی تعداد 945پہنچی

مثبت معاملات میں بھی مسلسل اضافہ جموں کشمیر میں نئے 1590 معاملات درج ، تعداد 58ہزار 224ہوئی

تازہ معاملات میں کشمیر میں 758اور جموں سے 832نئے کیس ، 747مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت

سرینگر /16ستمبر : جموں کشمیر میں بدھ کو کورنا وائرس کیسوں میں ایک مرتبہ اضافہ دیکھنے کو ملا جب 1590مثبت معاملات درج کئے گئے جس کے ساتھ ہی مثبت معاملات کی تعداد 58ہزار 224تک پہنچ گئی ۔ ادھر جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی وبائی بیماری کی قہر سامانیوں کے بیچ بدھ کو مزید 18مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مہلوکین کی تعداد943پہنچ گئی ۔تازہ ہلاکتوں میں جموں سے 11جبکہ کشمیر سے 7اموات ریکارڈ کی گئی جبکہ مثبت معاملات میں وادی کشمیر سے 758اور جموں سے 832نئے کیس ریکارڈ گئے گئے ۔اسی دوران 747مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کئے گئے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔بدھ کوروز مزید 18مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 943تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق جموں کشمیر میں بدھ کو 18افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے مذکورہ سبھی افراد مختلف امراض میں مبتلاء تھے اور اْن کے علاج و معالجہ کے دوران اْن کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آئے تھے۔تازہ ہلاکتو ں میں سے 11ہلاکتیں جموں جبکہ 7کشمیر سے ریکارڈ کی گئی ۔مزید 18 ہلاکتوںکے ساتھ ہی جموں کشمیر میںمجموعی طور پر اموات کی تعداد943تک پہنچ گئی ۔ادھر جموں کشمیر میں منگل کو کورنا وائرس کیسوں میں ایک مرتبہ اضافہ دیکھنے کو ملا جب 1590مثبت معاملات درج کئے گئے جس کے ساتھ ہی مثبت معاملات کی تعداد 58ہزار 224تک پہنچ گئی جبکہ مثبت معاملات میں وادی کشمیر سے 758اور جموں سے 832نئے کیس ریکارڈ گئے گئے ۔

Comments are closed.