عالمگیروبائی بیماری کوروناوائرس کی قہرسامانیاں جاری؛ دنیا میں 2.77 کروڑ لوگ متاثر، 9.02 لاکھ
سرینگر /10ستمبر /کے پی ایس : عالمگیر وبائی بیمائی کوروناوائرس نے دنیا بیشتر ممالک کواپنی لپیٹ میں لیا ہے اورگذشتہ 10 ماہ سے اس میں اضافہ ہی دیکھنے کو مل رہا ہے اگر چہ کئی ممالک میں کورونا کے مثبت معاملات کی شرحوں کمی واقع ہوئی تاہم عالمی سطح پر وائرس کے پھیلائو میں اضافہ ہی ہورہا ہے ۔کوروناوائرس مخالف ادویات یا ویکسین تیار کرنے میں ترقی یافتہ ممالک بھی اب تک ناکام ہیں ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس سے پونے تین کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور 9.02 لاکھ سے زیادہ افراد وائرس کی لپیٹ میں آکر زندگی کی جنگ ہار گئے ہیں اور مرنے کی تعداد بھی غیرمعمولی اضافہ ہورہا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا نے اب تک دنیا بھر میں 27766325 افراد کو متاثر کیا ہے اور 902468 افراد اس کی وجہ سے دنیا چھوڑ چکے ہیں۔ایک عالمی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6359720 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 190815 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ہندوستان میں صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ کے ریکارڈ 95735 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4465864 ہوگئی ہے ۔وہیں اس دوران 1172 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 75062 ہوگئی ہے ۔برازیل میں اب تک 4197889 افرادکورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 128539 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1037526 تک جا پہنچی ہے اور 18080 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں کورونا کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور بڑھتا ہی جارہا ہے اور یہ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں پانچویں مقام پر آگیا ہے ۔ یہاں اس وائرس سے 696190 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 30123 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ کولمبیا میں اب تک 686857 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 22053 ہے ۔ کورونا کے معاملے میں میکسیکو نے جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ اب یہاں 647321 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 69049 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 642431 تک جا پہنچی ہے اور اس وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 15168 ہوگئی ہے ۔نئے کیسوں میں اضافے کے بعد اسپین اب نویں نمبر پر ہے ۔ یہاں اب تک تقریباً 543379 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29628 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں ارجنٹینا چلی کو پیچھے چھوڑ گیا ہے اور اب 10 ویں مقام پر آگیا ہے ۔ اب تک یہاں 512393 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 10658 ہے ۔چلی میں 427027 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 11702 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران میں اب تک 393425 اس وبا سے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 22669 افراد داعی اجل کو لبیک کہا۔کورونا کے معاملے میں فرانس نے برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ اب تک یہاں 383292 افراد آچکے ہیں اور 30805 افراد اس انفیکشن کی وجہ سے دنیا چھوڑ چکے ہیں۔ وہیں برطانیہ میں کورونا سے اب تک 357613 افراد برطانیہ میں کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 41683 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش نے کورونا انفیکشن کے معاملات میں سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 331068 ہوگئی ہے اور 4593 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا کے 323012 معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 4165 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔پاکستان میں اب تک 300030 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 6365 افراد اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 987 ہوگئی ہے اور 6837 افراد زندگی کی جنگ ہار گئے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں 281583 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35577 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔ کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں عراق نے جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ یہاں اب تک 273821 افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 7732 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں اب تک 256433 افراد اس وائرس سے متاثر اور 9342 ہلاک ہوئے ہیں۔دوسری جانب ایکوناڈور میں کورونا وائرس سے 10701، بیلجیئم میں 9917، کناڈا، انڈونیشیا میں 9204، نیدرلینڈ میں 6281، سویڈن میں 5842، مصر میں 5577، چین میں 4733، رومانیہ میں 4018، فلپائن، یوکرین میں 3034، گوئٹے مالا میں 2897، پولینڈ میں 2147، پانامہ میں 2116، ہونڈوراس میں 2044، سوئٹزرلینڈ میں 2019، اور پرتگال میں 1849 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.