بانڈی پورہ میں ایک شخص ریچھ کے حملے میں زخمی ؛نازک حالت میں سرینگر ہسپتال منتقل ، علاقے میں خوف کی لہر

سرینگر/09ستمبر: بانڈی پورہ میں ایک شخص پر ریچھ نے حملہ کرکے اس کو شدید زخمی کردیا ہے جس کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اس کو نازک حالت میں سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک 35سالہ شخص فاروق احمد گوجر ولد رحم اللہ گوجر ساکن چروان اجس پر ریچھ نے حملہ کرکے اس کو شدید زخمی کردیا ۔ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے رو ز اعلیٰ الصبح مذکورہ شخص جب اپنے گھر سے کسی کام کیلئے باہر گیا ہوا تھا تو اس پر ریچھ نے حملہ کیا ۔ ریچھ کے حملے میں زخمی ہونے والے شخص کو اگرچہ فوری طور پر ضلع ہسپتال بانڈی پورہ پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اس کی حالت نازک قراردیتے ہوئے اس کو سرینگر منتقل کیا جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ ادھر مقامی لوگوں نے کہا کہ علاقہ میں جنگلی جانوروں کی موجودگی سے وہ خوف زدہ ہے اور اپنے گھروں میں محصور ہوکے رہ گئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف جنگلی جانوروں کو بستیوں سے دور رکھنے میں ناکام ہوچکا ہے ۔

Comments are closed.