ماہ اکتوبر کے آخر میں رضاکارانہ طور سرکاری رہائشگاہ خالی کر دوں گا

عمر عبد اللہ نے اسٹیسٹس محکمہ کے انتظامی سیکرٹری کے نام مکتوب لکھا

سرینگر/09ستمبر: جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے کہا ہے کہ وہ رضا کارانہ طور پر ماہ اکتوبر میں سرکاری رہائش گاہ خالی کر دیں گے۔سی این آئی کے مطابق نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے اسٹیسٹس محکمہ کے انتظامی سیکرٹری کے نام ایک مکتوب روانہ کیا ہے جس میں انہوںنے لکھا ہے کہ وہ ماہ اکتوبر کے آخر میں اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کر رہا ہے جو انہیں 18سال قبل فراہم کی گئی تھی ۔ قابل ذکر ہے کہ عمر عبد اللہ کو یہ رہائش گاہ سال 2002میں فراہم کی گئی تھی جب وہ لوک سبھا ممبر تھے اور انہوں نے یہ رہائش گاہ خالی کرنے کیلئے لکھا گیا مکتوب ٹویٹر پر شیئر کر دیا ۔ انہوںنے مکتوب میںمزید لکھا ہے کہ سال 2002 میں پارلیمنٹ میں بطور رکن منتخب ہونے کے بعد جموں وکشمیر سرکار نے انہیں گپکار میں G1 رہائش گاہ الاٹ کیا تھا۔ جس کے بعد 2008 میں وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ان کو G5 بلڈنگ بھی الاٹ کی گئی تھی جو 2015 تک ان کے قبضے میں تھے- تاہم چند ماہ قبل وزراء اعلیٰ کی سہولیات اور مراعات میں تبدیلیاں ہونے کے سبب وہ ان رہائشی مکانوں میں غیر قانونی طور پر قبصہ کئے ہوئے ہیں جو ان کے مطابق ان کو قابل قبول نہیں ہے- انہوں نے کہا کہ ان وجوہات کے بناء پر وہ ان رہائش گاہوں کو خالی کرکے متبادل بلڈنگ کی تلاش میں ہیں اور 10 ہفتوں کے اندر وہ یہ مکمل کریں گے۔

Comments are closed.