کورنا وائرس کی قہر سامانیاںجاری ، مزید 12 اموات سے تعداد 765تک پہنچ گئی
دوسرے روز بھی کیسوں میں اوچھال ، 1047نئے مریض کورنا میں مبتلا ، مثبت معاملات 41ہزار کے قریب
تازہ معاملات میں کشمیر سے 554اور جموں سے 493نئے کیس ریکارڈ،676مریض صحت یاب
سرینگر/04ستمبر: کورنا وائرس کی وبائی بیماری کی قہر سامانیوں کے بیچ جمعہ کو مزید 12 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مہلوکین کی تعداد 765تک پہنچ گئی ۔تازہ ہلاکتوں میں جموں سے تین جبکہ کشمیر سے 9اموات ریکارڈ کی گئی ۔ اسی دوران جمعہ کو ایک مرتبہ پھر کورنا کیسوں میں اوچھال دیکھنے کو ملا اور مزید 1047مریضوں کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئے ۔جس کے ساتھ ہی مثبت معاملات کی تعداد 41ہزار کے قریب پہنچ گئی ۔ تازہ معاملات میں وادی کشمیر سے 554اور جموں سے 493نئے کیس ریکارڈ گئے گئے ۔اسی دوران 676مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کئے گئے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔ جمعہ کے روز مزید 12 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد765تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق جموں کشمیر میں جمعہ کو 12افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے مذکورہ سبھی افراد مختلف امراض میں مبتلاء تھے اور اْن کے علاج و معالجہ کے دوران اْن کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آئے تھے۔جن میں سے تین ہلاکتیں جموں جبکہ 9کشمیر سے ریکارڈ کی گئی ۔جمعہ کو مزید 12ہلاکتوںکے ساتھ ہی جموں کشمیر میںمجموعی طور پر اموات کی تعداد 765تک پہنچ گئی ۔ اسی دوران جمعہ کو ایک مرتبہ پھر کورنا کیسوں میں اوچھال دیکھنے کو ملا اور مزید 1047مریضوں کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئے ۔جس کے ساتھ ہی مثبت معاملات کی تعداد 41ہزار کے قریب پہنچ گئی ۔ تازہ معاملات میں وادی کشمیر سے 554اور جموں سے 493نئے کیس ریکارڈ گئے گئے ۔اسی دوران 676مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کئے گئے ۔
Comments are closed.