سرینگر/یکم ستمبر: لداخ میں چینی جارحیت کے جواب میں بھارتی فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پینگونگ کی جھڑپ والی جگہ پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے ۔ جبکہ لداخ کے چسل میں چین اور ہندوستان کے درمیان بریگیڈ کمانڈر لیول کی بات چیت کا دوسرا مرحلہ جاری ہے تاہم فریقین کسی حتمی نتیجے پر ابھی نہیں پہنچنے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں وکشمیر کے لداخ میں 29 اور 30 کی نصف شب کو ہندوستانی فوج نے چین کی سازش کو ناکام کردیا۔ ہندوستانی فوج نے پینگونگ جھیل کے جنوبی حصے میں موجود ایک اہم چوٹی پر قبضہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق، اس متنازعہ چوٹی پر اب ہندوستانی فوج کا تسلط ہوگیا ہے۔این ڈی ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں فوج کے ذرائع کے حوالے سے یہ جانکاری دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چسل میں چین اور ہندوستان کے درمیان بریگیڈ کمانڈر لیول کی بات چیت کا دوسرا فیز جاری ہے۔ دوسری جانب، ہندوستانی فوج نے پینگونگ میں جھڑپ والی متنازعہ جگہ پر قبضہ کرلیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی واضح کیا کہ اس علاقے میں چینی جارحیت کے جواب میں فوج نے دفاعی کارروائی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق، پینگونگ تسو جھیل کے جنوبی حصے میں واقع ایک چوٹی پر چین قبضہ کرنا چاہتا ہے، کیونکہ یہ اسٹریٹجک لحاظ سے کافی اہم مانی جاتی ہے۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب چینی فوجیوں نے اس پر قبضے کی سازش کی، لیکن ہندوستانی فوج نے حال ہی میں تعینات اسپیشل آپریشن بٹالین نے نہ صرف انہیں بھگا دیا، بلکہ یہ پوری چوٹی اپنے قبضے میں لے لی۔ پی ایل اے کی اس حماقت سے واضح ہے کہ چین اپنے مفروضے کے تحت ایل اے سی سے متعلق جمود کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.