ہندوپاک افواج کے مابین تازہ گولہ باری :نوشہری راجوری میں فوج کا ایک جے سی او ہلاک

سرینگر/30اگست: صوبہ جموں کے نوشہری سیکٹر راجوری میں اتوار کی صبح پاکستان کی فائرینگ میں فوج کا ایک جونیئر کمشند افسر ہلاک ہوا ہے جبکہ دفاعی ذرائع نے پاکستانی فوج پر بلا اشتعال جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق صوبہ جموں کے نوشہرہ سیکٹر راجوری میں ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین گولہ باری میں ہندوستانی فوج کا ایک جونیئر کمشنڈ افسر (جے سی او) ہلاک ہوا ہے ۔ اس سلسلے میں دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے اتوار کی صبح نوشہرہ سیکٹر کے کلسیان سیکٹر کے بھوانی علاقے میں تعینات فوج کا ایک جے سی او پاکستانی فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے زخمی ہوا جس کو اگرچہ فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ انہوں نے کہا کہ فوجی اہلکار بھارت کی اگلی چوکی میں تعینات تھا تاہم بھارتی فوج نے بھی پاک فوج کی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا ۔ یاد رہے کہ رواں برس اب تک ہندوپاک افواج کے مابین 1790کے قریب سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ۔

Comments are closed.