وادی میں دل کا دورہ پڑنے سے اموات میں تشویشناک حد اضافہ ؛مرنے والوں میں 25برس سے لیکر 50برس تک کے افراد شامل
سرینگر/28اگست: وادی میں دل کا دورہ پڑنے سے اموات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور رواں ماہ میں اب تک 10افراد دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوئے ہیں جن میں کئی پولیس اہلکار اور فورسز اہلکار بھی شامل ہیں ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق وادی کشمیرمیں گزشتہ ایک برس سے دل کا دورہ پڑنے سے اموات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے ۔ مرنے والوں میں زیادہ تر 25سال سے عمر سے لیکر 50برس تک افراد شامل ہے جو بضاہر تندرس اور توانا تو دکھائی دیتے ہیں لیکن اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وہ موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں ۔گزشتہ تیس برسوں سے باالخصوص گزشتہ ایک برس سے وادی میں جو حالات بنے ہوئے ہیں ماہرین ان حالات کو بھی دل کا دورہ پڑنے کیلئے ذمہ دار ٹھہراتے ہیں کیوں کہ مسلسل تنائو کی صورتحال کی وجہ سے بلڈ پریشر میں زیادتی سے دل کا دورہ پڑنے کا زیادہ خطرہ رہتا ہے ۔ ادھر ماہر فلو ڈاکٹر نثارالحسن نے دل کے دورہ پڑنے کے واقعات میں اضافہ کی کوئی وجوہات بتائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک عام انسان جو بضاہر صحت مند ہو لیکن اس کو دل کا کوئی مرض ہو جس کی تشخیص نہیں ہوئی ہو اس کی بھی اچانک موت واقع ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اچانک موت کی وجوہات میں ایک یہ بھی ہے کہ انسان کے دل کو اچانک آکسیجن یا خون کی فراہمی بند ہوجاتی ہے جس کے باعث ایک تندرست انسان بھی موت کا شکار ہوسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ کووڈ بھی دل کا دورہ پڑنے کیلئے ذمہ دار ہوسکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ کوروناوائرس ایک ایسا وائرس سامنے آیا ہے جو اب مختلف صورتوں میں سامنے آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے مریض آتے ہیں جن کا ہاٹ اٹیک آیا ہو یا جو دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوچکے ہوں جب ان کا کووڈ ٹسٹ کیا جاتا ہے تو وہ پازیٹیو آتا ہے اس سے پہلے ان کو کوروناکی کوئی نشانی نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ صدر ہسپتال میں بھی گزشتہ ایک برس سے ایسے مریضو بکثرت آتے ہیں جو دل کا دورہ پڑنے کے شکارہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر وجوہات بھی ہوسکتی ہے لیکن جب سے یہ وائرس نمودار ہوا ہے تب سے اس طرح مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ یاد رہے کہ رواں ماہ میں اب تک قریب دس سے زیادہ افراد کا دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوچکی ہے جس میں عام آدمی کے علاوہ پولیس و فورسز اہلکار بھی شامل ہیں جو دوران ڈیوٹی اچانک بے ہوش ہوکر گرجاتے ہیں اور ہسپتال میں پتہ چلتا ہے کہ ان کو دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئی ہے ۔ دل کا دورہ پڑنے سے مرنے والوں میں 25برس کی عمر سے 50برس تک کے عمر والے شامل ہوتے ہیں جو کہ ایک قابل تشویش بات ہے ۔
Comments are closed.