شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں 17روز بعد مشروط کاروباری سرگرمیاں پھر بحال

بازاروں میں رونق لوٹ آئی ، سڑکوں پر پلک ٹرانسپورٹ بھی رواں دواں ، لوگوں نے کی جم کر خریداری

سرینگر/17اگست: قریب 17دنوں کے طویل وقفے کے بعد شہر سرینگر میں سوموار سے ایک مرتبہ پھر مشروط کاروباری سرگرمیاںبحال ہوگئی ہیں اور طویل ترین لاک ڈاون کے بعد شہر سرینگر کے مختلف بازاروں میں رونق لوٹ آئی اور لوگوں کی کثیر تعداد اشیاء ضروریہ کی چیزیں خریدنے کیلئے گھروں سے نکلے تھے۔ ادھر سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی روانی بھی دیکھنے کو ملی جبکہ پرائیوٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی چلتے ہوئے دیکھنے کو ملا ۔ شہر سرینگر کے علاوہ وادی کے دوسرے اضلاع میں بھی معمول کی زندگی پٹری پر لوٹ آئی اور واضح کردہ رہنمائے خطوط کے ساتھ بازاروں کی رونق دوبالا ہوئی ۔ سی این آئی کے مطابق وادی میںکوروناوارئرس کے تیزی کے ساتھ پھیلائو کے بیچ شہر سرینگر میں سوموار سے مشروط بنیادوں پر تجارتی و کارو باری سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوئی جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی روانی بھی نظر آئی ۔ قابل ذکر ہے کہ ضلع انتظامیہ سرینگر نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ سوموار سے شہر سرینگر میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہوں گی جس دوران 50فیصدی دکانیں کھلونے کی اجازت ہوگی جبکہ ٹرانسپورٹ سرگرمیاں بھی مشروط بحال ہوں گی اس دوران ضلع انتظامیہ نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ سرکاری احکامات اور ہیلتھ گائڈ لائن پر سخت سے عمل کریں تاکہ کووروناوائرس کے پھیلائو کو کسی حد تک کم یا جاسکے ۔ ان کی احکامات کے تحت شہر سرینگر میںسوموار کی صبح سے ہی تجارتی و کارو باری سرگرمیاں بحال ہوئی اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی نظر آئی ۔ تجارتی و کارو باری سرگرمیاں بحال ہونے کے ساتھ ہی شہر سرینگر کے بازاروں میں رونق لوٹ آئی جبکہ بازار کھلنے کے ساتھ ہی لوگ بڑی تعداد میں بازاروں میں خریداری کرنے نکلے جس کی وجہ سے سڑکوں پر ایک بار پھر رونق لوٹ آئی ہے ۔سوموار کی صبح سے تجارتی و کارو باری سرگرمیاں شروع ہونے کے ساتھ ہی لوگوں کی خاصی تعداد خریداری میںمصروف نظر آئیں جبکہ ایس او پیز کا خاص خیال رکھتے ہوئے سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی روانی بھی نظر آئی ۔ ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی میں گزشتہ پانچ ماہ سے مکمل طور پر کاروباری سرگرمیاں معطل ہے ۔ دکانیں او ر ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم وادی میں کووڈ19کے کیسوں میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر سرکار نے عارضی طور پر ٹرانسپورٹ اور کاروباری سرگرمیوں پر پابند ی لگائی تھی۔ یاد رہے کہ آج یعنی 16اگست سے وادی میں تمام مذہبی مقامات کو دوبارہ کھولنے کی ابھی اجازت دی گئی ہے جس سے عام لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

Comments are closed.