کریری بارہمولہ میں مسلح جنگجوئوں کا فورسز پارٹی پر حملہ ، دو سی آر پی اہلکار اور ایس پی او ہلاک
حملے کے بعد تلاشی آپریشن جھڑپ میں تبدیل ، لشکر کمانڈر سمیت دو جنگجو جاں بحق ، جھڑپ جاری
جھڑپ میںلشکر کمانڈر کی ہلاکت فوج و فورسز کیلئے اہم کامیابی ، علاقے میںمزید دو جنگجو محصور / آئی جی پی کشمیر
سرینگر/17اگست: جنگجویانہ سرگرمیوں میںتیزی کے بیچ شمالی ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں پولیس و سی آر پی ایف کی پارٹی پر جنگجویانہ حملے میں دو سی آر پی ایف اہلکار اور ایک ایس پی او ہلاک ہو گیا ۔ ادھر حملے کے بعد علاقے میں جنگجوئوں اور فوج و فورسز کے مابین مسلح تصادم آرائی میں لشکر کمانڈر سمیت دو جنگجو جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے قبضے سے سی آر پی ایف اہلکاروں سے چھین لی گئی رائفلیں بھی برآمد کی گئی ۔ آئی جی پی کشمیر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میںد ونوں حملہ آور مارے گئے اور ان کی ہلاکت فوج و فورسز اور پولیس کیلئے بڑی کامیابی ہے ۔جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ودی کشمیر میں جنگجویانہ سرگرمیوں میںتیزی کے بیچ سوموار کو شمالی کشمیر کے کریری بارہمولہ علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب مسلح جنگجوئوں نے پولیس و سی آر پی ایف کی پارٹی کو نشانہ کر بنا کر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو سی آر پی ایف اہلکار اور ایک پولیس اہلکا ر ہلاک ہو گیا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس ذرائع کے مطابق فورسز کی ایک پارٹی نے ناکہ لگایا تھا جس پر جنگجوئوںنے حملہ کیا جس کے نتیجے میںدو سی آر پی ایف اہلکار اور ایک ایس پی او زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے کہا کہ ایس پی او تھوڑی دیر بعد جائے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تاہم سی آر پی ایف اہلکاروں نے نزدیکی اسپتال میں دم توڑ دیا۔ذرائع نے ہلاک شدہ ایس پی او کی شناخت مظفر احمد کے طور کی۔ذرائع کے مطابق فورسز کی ایک بھاری جمعیت جائے مقام پر پہنچ گئی ہے اور بڑے علاقے میں محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ۔ جنگجویانہ حملے بعد جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین مسلح تصادم شروع ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے بعد فوج و فورسز نے حملے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میںلایا گیا جس فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح جھڑپ شروع ہوئی ۔ اور طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا جس دوران فورسز اور جنگجوئوںکے مابین جھڑپ میں دونوں جنگجو جاں بحق ہوئے ۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے دونوں جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں لشکر کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مارے گئے جنگجوئوں کی تحویل سے وہ بندوق بھی بر آمد کی گئی ہے جو انہو ں نے تصادم آرائی سے قبل فورسز اہلکاروں پر حملے کے دوران چھینی تھی۔اس حملے میںدو سی آر پی ایف اہلکار اور ایک ایس پی او ہلاک ہوئے تھے۔مارے گئے ایک جنگجو کی شناخت اندرگام پٹن کے عنایت اللہ کے طور ہوئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ شام دیر گئے علاقے میں تلاشی کارورائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ پھر سے شروع ہوا اور ممکنہ طور پر علاقے میںمزید د دو جنگجو چھپے بیٹھے ہیںجنہوں ڈھونڈ نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے ۔ (سی این آئی )
Comments are closed.