تازہ معاملات میں وادی کشمیر سے 341اور جموں سے 81مریض
سرینگر/17اگست: جموںکشمیر میں بھی کورنا وائرس کی وبائی بیماری کی قہر سامانیوں کے بیچ رٹائرڈ ڈاکٹر سمیت مزید 8افراد کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 55تک پہنچ گئی ۔ادھر جموں کشمیر میں سوموار کے روز مزیدنئے 422مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئیں ،جس کے ساتھ ہی جموںکشمیر میں مثبت معاملا ت کی تعداد29ہزار ہوئی جبکہ353مریض صحت یابی کے بعد اسپتا لوں سے رخصت کئے گئے ۔ تازہ معاملات میں وادی کشمیر سے 341اور جموں سے 81مریض ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔ سوموار کو 8مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 558تک پہنچ گئی ہے۔ سوموار کو مزید 8 ہلاکتوں کے ساتھ ہی جموںکشمیر میں کورنا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 558 ہوگئی ہے ۔ تازہ اموات میں سرینگر کے گلی کدل علاقے سے تعلق رکھنے والا 81سالہ ریٹارڈ ڈاکٹر بھی شامل ہے ۔ ادھر جموں کشمیر میں کیسوں میں اضافہ اور اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگو ں میں خوف و دہشت کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ادھر جموں کشمیر میں سوموار کے روز مزیدنئے 422مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئیں ،جس کے ساتھ ہی جموںکشمیر میں مثبت معاملا ت کی تعداد29ہزار ہوئی جبکہ353مریض صحت یابی کے بعد اسپتا لوں سے رخصت کئے گئے ۔ تازہ معاملات میں وادی کشمیر سے 341اور جموں سے 81مریض ہے ۔
Comments are closed.