جموں کشمیر گذشتہ برس کی تبدیلیوں کے باعث نئی معمولات کی بحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن / لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا
سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ وادی میں 15اگست کی تقریبات جوش و خروش سے منائی گئی
سال 2022میں ریل رابطے کے ذریعے کشمیر کو کنیا کماری سے ملایا جائے گا ، نوجوان سیاسی دائرے میں شامل ہوجائیں
سرینگر/15اگست: سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ سرینگر سمیت وادی کے تمام ضلع صدر مقامات پر 15اگست کی تقریبات انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی جس دوران جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر سمیت دیگر انتظامیہ کے افسرا ن نے ’ترنگا ‘‘لہرانے کے بعد مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔اس موقعہ پر جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرکز کا زیر انتظام علاقہ گذشتہ برس کی تبدیلیوں کے باعث نئی معمولات کی بحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جموں کشمیر میں تبدیلی لانے کیلئے امن اور ترقی کو زینہ بنائیں گے۔اسی دوران انہوں نے اعلان کیا کہ کشمیر سے کنیا کماری تک ریل پروجیکٹ پر کام 2020میں مکمل ہوگا جس کے بعد عوام کے نام وقف کیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر اور وادی کے دوسرے ضلع مقامات پر 15اگست کو یومِ آزادی کی تقریبات منانے کے سلسلے میں یہاں شیر کشمیر سٹیڈیم سرینگر اور دوسرے ضلع صدر مقات اور تحصیل مقامات پر خصوصی تقریبا ت کا انعقاد ہوا ۔ سرینگر کے شیر کشمیر سٹیڈم میں جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے تقریب کامعائینہ کیااور تقریب پر قومی پرچم لہرانے کی رسم انجام دی اور پریڈ پر سلامی لی۔ تقریب میں جموں وکشمیر پولیس،آئی آر پی، سی آر پی ایف ،این سی سی ،فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز ،فارسٹ پروٹکشن فورس،جے کے آکزلری پولیس نے حصہ لیا۔ تقریب میں یومِ آزادی منانے کے سلسلے میں ترتیب دئے گئے تمام پروگراموں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اس موقعہ پر اپنی تقریر میں جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو کہا کہ مرکز کا زیر انتظام علاقہ گذشتہ برس کی تبدیلیوں کے باعث نئی معمولات کی بحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جموں کشمیر میں تبدیلی لانے کیلئے امن اور ترقی کو زینہ بنائیں گے۔ایل جی سنہا کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی دکھ کی بات ہے کہ جموں کشمیر کا کلچر فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھ گیا لیکن اب اْس کو ٹھیک کرکے ’’ہم پھراْسے بیانیہ بنانا چاہتے ہیں۔ ہم اس بیانیہ میں ترقی، امن اور سماجی یگانگت کو شامل کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہ جموں کشمیر کا ناقابل تنسیخ حصہ بن جائے۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ دریائے چناب پر دنیا کو لمبا ترین ریلوئے پل سال 2021میں مکمل ہوگا اور سال 2022میں جموںکشمیر کو ریل رابطے کے ذریعے کنیا کماری سے ملا یا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن دفعہ 370یہاںکی تعمیر و ترقی میںبڑی رکاوٹ تھی اور گزشتہ سال مرکزی سرکار نے ایک تاریخی فیصلہ کے تحت اس کو ختم کر دیا ۔ انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے اور میںنوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سیاسی سرگرمیوں میں اپنی شرکت یقینی بنائے تاکہ جموں کشمیر کو تعمیر و ترقی کی اونچائیوں تک پہنچایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کچھ غلط فیصلے لئے گئے جنہوں نے جموںکشمیر کے عوام کو ملک سے دور کیا اور ان کے دلوں کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جمہوریت کو مضبوط بنانے میں جموں کشمیر حکومت اپنے وعدوں پر کار بند ہے ۔ اسی طرح وادی کے دوسرے ضلع صدر مقامات پر بھی یومِ آزادی کے سلسلے میں تقریبات ہوئی ۔ جنوبی ضلع پلوامہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے مارچ پاسٹ پر سلامی لی اور جھنڈا لہرا ۔ اس موقعہ پر جموں وکشمیرپولیس کے سینئر حکام کے علاوہ نیم فوجی حکام بھی موجود تھے۔ اسی طرح سے اننت ناگ ،کولگام اور شوپیان میں بھی ضلع ترقیاتی کمشنروں نے مارچ پاسٹ پر سلامی لی اور جھڈا لہرا ، وادی کے شمالی اضلاع میں بھی یومِ آزادی منانے کے سلسلے میںتقریبات انعقاد کیا گیا ۔اس سلسلے میں ضلع بارہمولہ میں بھی ضلع ترقیاتی کمشنر نے پرچم لپرا یا ۔
Comments are closed.