سرینگر /9 اگسٹ : شمالی کشمیر کپواڑہ سے تعلق رکھنے والیکے ایک 26 سالہ شخص کو ہریانہ پولیس نے ایک پاکستانی لیڈر کی کشمیر اور عسکریت پسندوں سے مطلق تقریر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔کشمیرنیوز ٹرسٹ کے مطابق ضلع کپوارہ کے دلدار علاقے کے رہائشی محمد کاظفی جوکہ ہریانہ میں ایک ہوٹل میں سیکورٹی گارڈ کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کے خلاف ہریانہ پولیس نے بھارتے مخالف سرگرمیوں سے مطلق کیس درج کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کشمیری نوجوان کے خلاف یہ ایف آئی آرپنچولہ کے چاندی میندر کے رہائشی 28 سالہ سکھدیپ سنگھ نے دائر کی تھی۔ ایف آئی آر میں انہوں نے الزام لگایا کہ ملزم نے وٹسپ پر ایک پاکستانی رہنما تقریر وائرل کی ہے،جبکہ ان کا الزام ہے کہ رہنما تقریر میں کشمیر کی آزادی کی بات کرتے ہیں ، کشمیری مہلوک جنگجو کمانڈر برہان (وانی) کی تعریف کرتے ہیں اور بھارتی فوج کی توہین کرتے ہیں اس سے معاشرے میں تنازعات کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے اور یہ دشمنی کا احساس پیدا کر رہی ہے جس سے ملک کی سالمیت پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ملزم نوجوان کاظفی کے خلاف تعزیرات ہند کی ناقابل ضمانت دفعہ 153-A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہیجس میں کہا گیا ہے کہ جو بھی مختلف مذہبی ، نسلی ، زبان یا علاقائی گروہوں کے مابین بغض یا عداوت کے جذبات کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے یا ذاتوں یا
برادریوں کو تین سال قید کی سزا دی جائے گی۔پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں گذشتہ رات ایک شکایت موصول ہوئی تھی اور چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ شکایت کنندہ ندا صاحب گوردوارے کے باہر چائے کا ایک اسٹال چلارہاہے جہاں ملزم اس سے ملنے جاتا تھا۔چندی مندر تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر دیپک کمار نے بتایا۔ ‘‘ہم نے اسے آج عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔(کے این ٹی)
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.