خاتون شوہرکی موت سے دلبرداشتہ ؛نعش گھر پہنچتے ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کیا
سرینگر/8اگست/کے پی ایس :شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے سعدہ پورہ اوڑی علاقہ میں اس وقت صف ماتم بچھ گیاجب اسپتال سے ایک شخص کی نعش اس کے آبائی گھر پہنچی تو اس کی اہلیہ نے دلبرداشت ہوکر زہریلی شئے کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ذرایع کے مطابق گرامین بنک برانچ پرنگل میں تعینات اولاد اعلی شاہ ولد منگہ شاہ بیمار ہونے کے بعد جی ایم سی سرینگر میں علاج ومعالجہ کیلئے داخل کئے گئے تھے آج علی الصبح حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے بتایا جاتا ہے جب ان کی نعش سعد پورہ اوڑی پہنچائی گئی اور ان کے تجہیز وتکفین کی تیاریوں کے دوران ہی ان کی 50سالہ اہلیہ نے زیریلی شئے کھائی ۔مذکورہ خاتون جب سب ڈسٹر کٹ اسپتال اوڑی پہنچائی گئی تو وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اس مردہ قراردیا۔یہ خبر پھیلتے ہی پورا علاقہ ماتم کدہ میں تبدیل ہوا ۔اس سلسلے میں ایس ایچ او اوڑی محمداشرف نے خبر رساں ایجنسیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ خاتوں نے اپنے شوہر کی موت برداشت نہ کرتے ہوئے زہریلی شئے کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد نعش لواحقین کے سپرد کی گئی ۔
Comments are closed.