صورہ سکمز کا ملازم دل کا دورہ پڑنے سے فوت؛ڈائریکٹر سکمز، میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ، اور دیگر عہدیداروں کا اظہار دکھ
سکمز میں سوشل دوری کا خیال رکھتے ہوئے اجتماعی فاتح خوانی اداکی گئی
سرینگر/22جولائی: کمز صورہ ہسپتال میں بطور سنیٹری جمادار کام کررہے شیخ مشتاق احمد ساکن پلوامہ ہسپتال میں ہی دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئے ہیں۔ جواں سال ملازم کی اچانک موت پر سکمز کے ڈائریکٹر اے جی آہنگر، ، میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان ، ایچ او ڈی ایڈمنسٹریٹو ، نوڈل افسر کووڈ19ڈاکٹر غلام حسن ایتو ، جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین اور سکمز ملازم انجمن کے صدر اشتیاق بیگ کے علاوہ دیگر عہدیداروں اور جملہ ملازمین نے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جواں سال مشتاق احمد کی موت سے ہمیں ذاتی دکھ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک نیک اور محنتی ملازم تھا جنہوں نے ہسپتال کی صحت وصفائی کے معاملے میں کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ اس دوران مرحوم کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کااظہار کیا گیا اور مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی۔یاد رہے کہ جب بھی سکمز کا کوئی ملازم فوت ہوتا ہے تو یہ روایت رہی ہے کہ فوت شدہ ملازم کی یاد میں صبح دس بجے تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں تمام ملازمین مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اجتماعی فاتحہ خوانی اداکی جاتی ہے اور یہ روایت برقرار رکھتے ہوئے آج بھی مرحوم مشتاق احمد کے حق میں اجتماعی فاتحہ خوانی اداکی گئی جس میں سوشل دوری کا خاص خیال رکھا گیا ۔دریں اثناء سکمز کے ڈائریکٹر اے جی آہنگر نے مرحوم کے انتقال پر ذاتی دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبہ کے ساتھ ہمدری اور یکجہتی کااظہار کیا ہے ۔
Comments are closed.