طبی عملے پر حملہ اورسنگبازی و عوامی املاک کی توڑ پھوڑ؛ضلع انتظامیہ پلوامہ نے ملوثین کے خلاف کارورائی شروع کر دی
سرینگر/22جولائی: جنوبی ضلع پلوامہ میں دو الگ الگ واقعات میں محکمہ صحت کے عملے پر حملوںاور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی پاداش میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے شر پسند عناصر کے خلاف کارورائی شروع کی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے ترژھل اور آئی جی سی لاسی پورہ میں دو الک الگ واقعات کے دوران محکمہ صحت کے عملے پر شر پسند عناصر کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ پلوامہ کے ترچھل علاقے میں شر پسند عناصر نے منگل کو اس وقت میڈیکل ٹیم پر حملہ کیس جب وہ علاقے کے دو کورنا مثبت مریضوںکو آیسولیشن میں منتقل کر نے جا رہے تھے ۔ جس دوران کچھ افراد نے وہاں میڈیکل ٹیم پر پتھرائو کیا جس میں میڈیکل آفیسر ،لیکچرر کے علاوہ کمیونٹی ہیلتھ آفیسر زخمی ہوگئے۔اسی دوران گزشتہ دنوں ایک اور اقعہ میں آئی جی سی لاسی پورہ میں واقع قرنطینہ مراکز میں بھی موجود کچھ افراد نے محکمہ صحت اور دیگر محکموں کے عملے پر حملہ کیا اور لاکھوں روپے مالیت کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ڈیوٹی پر موجود عملے کے ایک ملازم نے بتایا کہ’ ہم اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے ، قرنطینہ مراکز میں موجود تین افراد نے اچانک مجھ پر حملہ کیا جس کی وجہ سے ان کی بازو میں چوٹ آئے جبکہ دوسری رکن کو سر میں چوٹ آئی۔ دونوں واقعات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کے احکامات پر ان معاملوں میںکارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ اس معاملے میں جہاں پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے وہیں ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے قوانین کے تحت بھی ملوثین کے خلاف کارورائی عمل میںلائی جائے گی ۔
Comments are closed.