منصوبہ بند حکمت عملی کا حصہ ہے چینی سرحد تنازعہ؛ مقصد پاکستان کیساتھ مل کر کشمیر پر وزیراعظم نریندرمودی پر دباؤ بنانا ہے/ راہول گاندھی

سرینگر /20جولائی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے چین کے سرحدی تنازعہ کو سوچی سمجھی حکمت عملی کا حصہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد پاکستان کے ساتھ مل کر کشمیر کے سلسلے میں وزیراعظم نریندرمودی پر دباؤ بنانا ہے، اس لئے اس کا کرار جواب دیا جانا ضروری ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے سوموار کو ایک ویڈیو میں کہاکہ آپ اسٹرایجک سطح پر دیکھیں،وہ اپنی صورتحال مضبوط کرنے کی کوشش کررہا ہے۔چاہے گلوان ہو،ڈیم چوک ہو یا پھر پینگونگ جھیل،اس کا ارادہ اپنی صورت حال کو مضبوط کرنا ہے۔وہ ہمارے ہائی وے سے پریشان ہے۔وہ ہمارے ہائی وے کو ناکارہ کرنا چاہتا ہے اور پاکستان کے ساتھ مل کر کشمیر میں کچھ کرنے کی سوچ رہا ہے۔اس لئے یہ معمولی سرحدی تنازعہ بھر نہیں ہے۔یہ منصوبہ بند سرحدی تنازعہ ہے جس کا مقصد ہندوستانی وزیراعظم پر دباؤ بنانا ہے۔راہول گاندھی نے مودی پر بھی حملہ کیا اور چین کی حکمت عملی کے سلسلے میں جاری اپنے ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا’’اقتدار پانے کیلئے وزیراعظم نے ایک مضبوط رہنما ہونے کی جھوٹی شبیہ بنائی اور یہ ان کی سب سے بڑی طاقت بھی بنی لیکن یہی طاقت اب ملک کی سب سے بڑی کمزوری بن گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین بہت منصوبہ بند طریقے سے کام کررہا ہے۔مودی نے اقتدار میں آنے کیلئے جو شبیہ گڑھی تھی اب چین اسی سے فائدہ اٹھانا چاہتاہے اور ایک حکمت عملی کے تحت ان کی شبیہ پر ہی حملہ کررہا ہے۔انہوں نے کہاوہ ایک خاص طریقے سے دباؤ بنان کے بارے میں سوچ رہیہیں۔وہ ان کی شبیہ پر حملہ کررہا ہے۔وہ سمجھتا ہے کہ نریندر مودی کو موثر سیاست داں بننے کیلئے،ایک سیاست داں کے طورپر بنے رہنے کیلئے انہیں اپنی 56 انچ والی شبیہ کی حفاظت کرنا ضروری ہوگا۔(سی این آئی )

Comments are closed.