کورنا وائرس کی قہر سامانیاں ، گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید آٹھ افراد زندگی کی جنگ ہار گئے

جموں کشمیر میں مہلوکین کی تعداد244تک پہنچ گئی ، سرینگر 62اموات کے ساتھ پہلے نمبر پر

سرینگر/19جولائی: جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ گزشتہ 28گھنٹوں میں مزید آٹھ مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 244 تک پہنچ گئی ہے ۔ کورنا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد میں اب تک کشمیر میں 224 اور جموں میں 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ادھر کیسوں میں اضافہ اور اموات کی بڑھتی تعداد کے باعث لوگوں میں بھی کافی خوف و دہشت پھیل گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید آٹھ مریضوں کی موت ہوئی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 244تک پہنچ گئی ہے ۔ تازہ اموات میں سرینگر سے تین اور شوپیاں ، پلوامہ اور بارہمولہ سے ایک ایک شامل ہے۔حکام کے مطابق اتوار کی صبح سرینگر کے رعناواری علاقے سے تعلق رکھنے والی 80سالہ خاتون کی موت سی ڈی اسپتال میں ہوئی، انہوں نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال سے 18 جولائی کوکورنا وائرس میں مبتلا پانے کے بعد سی ڈی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ اتوار کی صبح حرکت قلب بند ہونے سے اچانک فوت ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کو سرینگر سے ہی مزید دو اموات ہوئے جن میں ایچ ایم ٹی سے تعلق رکھنے والی ایک 60 سالہ اور شہید گنج سے تعلق رکھنے والی ایک 55 سالہ خاتون شامل ہیں۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ جنوبی ضلع شوپیان کے ترکہ وانگام علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی سی ڈی اسپتال میںموت واقع ہوئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 59 سالہ شخص کو 15 جولائی کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال سے سی ڈی اسپتال بھیج دیا گیا تھا۔ اور وہ شخص نمونیا میں مبتلا تھا۔ حکام کے مطابق مہلوک شہری سنیچروار اور اتوار کی درمیانی رات کو زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ اسی طرح سے تملہ ہال پلوامہ سے تعلق رکھنے والی 75سالہ خاتون اور بارہمولہ کا 70سالہ شہری جبکہ اس سے قبل بارہمولہ کا ایک 84 سالہ شخص اور راجوری ضلع سے تعلق رکھنے والی دیگر 50 سالہ خاتون کی بالترتیب سکمز صورہ اور جی ایم سی جموں میں انتقال کر گئے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں جمو ں کشمیر میں مزید آٹھ ہلاکتوں کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 244 تک پہنچ گئی ہے جن میں 62 اموات کے ساتھ ضلع سرینگر کا پہلا نمبر ہے جبکہ اس کے بعد بارہمولہ (50) ، کولگام (24) ، 18 شوپیاں ، اننت ناگ اور بڈگام ، کپواڑہ (13) ، پلوامہ (13) ، جموں (11) ، بانڈی پورہ (5) ، گاندربل (4) ، راجوری اور ڈوڈہ میں دو اور پونچھ ، ادھم پور اور کٹھوعہ میں ایک ایک شامل ہے ۔

Comments are closed.